صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
راشٹرپتی تھون نے اخراجات کم کرکے ایک نظیر قائم کی ہے
راشٹرپتی بھون کووڈ-19 کے راحت رسانی کے اقدامات میں زیادہ وسائل دستیاب کراکے خود کفیل بھارت تحریک میں مدد دے گا
Posted On:
14 MAY 2020 5:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی،14 مئی، 2020، کووڈ-19 کی راحت رسانی کے اقدامات میں زیادہ وسائل دستیاب کرانے کے ایک قدم کے طور پر صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے مارچ کے مہینے میں پی ایم کیئرس میں اپنی ایک مہینے کی تنخواہ کا عطیہ دینے کے بعد ایک سال تک اپنی تنخواہ 30 فیصد کم لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
صدر جمہوریہ نے راشٹربھون کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اخراجات کم کرکے، وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرکے اور اس طرح بچائی گئی رقم کو کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے میں عطیے کے طور پر دے اور اس طرح لوگوں کی اقتصادی پریشانیوں کو کم کرے۔ صدر جمہوریہ کے خیال کے مطابق بھارت کو خود کفیل (آتم نربھر) بنانےکے حکومت کے وژن پورا کرنے میں یہ ایک چھوٹا لیکن اہم عطیہ ہوگا۔ اس کے علاوہ وبائی بیماری کووڈ-19 کے مقابلے کے لیے قوم کو سرگرم بنانے اور بیک وقت ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھنے میں بھی اس سے مدد ملے گی۔ راشٹرپتی بھون اپنے اخراجات کو کم کرنے کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات کرے گا۔
- مالی سال 2020-21 میں کوئی بڑا کام نہیں کیا جائے گا صرف اس وقت جاری کاموں کو مکمل کیا جائے گا۔
- مرمت اور دیکھ ریکھ کا کام کم سے کم کیا جائے گا تاکہ اثاثوں کو بچایا جانا یقینی بن سکے۔
- دفتر میں استعمال ہونے والے سامان میں خاطر خواہ کمی کی جائے گی۔ مثال کے طور پر راشٹرپتی بھون کاغذ کے استعمال کو کم کرنے اور کاغذ بیکارسے بچنے کے لیے نیز دفتر کو ماحول دوست بنانے کے لیے ای ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا۔توانائی اور ایندھن کو ان کے استعمال کو معقول بناکر بچانے کی کوششیں کی جائیں گی۔
- صدر جمہوریہ نے صدارتی لموزن کی خریداری ملتوی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جسے تقریبات کے موقع پر استعمال کیا جاتا ہے۔ راشٹرپتی بھون اور حکومت کے موجودہ وسائل میں ساجھے داری کی جائے گی اور انھیں اس طرح کے مواقع پر استعمال کیا جائے گا۔
- گھریلو دوروں اور پروگراموں میں خاطرخواہ کمی کی جائے گی تاکہ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کی پابندیوں پر عمل کیا جائے اور اخراجات کو کم سے کم کیا جائے جو اس طرح کے گھریلو دوروں اور پروگراموں پر آتے ہیں۔ اس کی بجائے صدر جمہوریہ عوام تک پہنچنے کے لیے ٹیکنالوجی پر انحصار کریں گے۔
- تقریبات کے مواقع مثلاً ایٹ ہوم اور سرکاری ضیافتوں میں سامان کے استعمال کو مندرجہ ذیل اقدامات کے ذریعے کم سے کم کیا جائے گا۔
الف۔ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے مہمانوں کی فہرستوں کو چھوٹا رکھا جائے گا۔
ب۔ ایسے مواقع پر سجاوٹ کے لیے کم تعداد میں پھول استعمال کیے جائیں گے اور
ج۔ کھانے کی چیزوں کی فہرست کو ممکن حد تک کم کیا جائے گا۔
اندازہ لگایا گیا ہے کہ ان اقدامات سے موجودہ مالی سال میں راشٹرپتی بھون کے بجٹ میں تقریباً 20 فیصد کمی ہوجائے گی۔
لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ کفایت شعاری کے ان ا قدامات سے باہر سے کام کرائے جانے والوں/ ٹھیکے پر کام کرنے والے کارکنوں پر کوئی برا اثر نہ پڑے۔ ساتھ ہی ساتھ راشٹرپتی بھون کی طرف سے غریبوں کے لیے چلائی جانے والی فلاح وبہبود کی کارروائیوں پر بھی کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:2521
(Release ID: 1624037)
Visitor Counter : 187