مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
بھاگلپور اسمارٹ سٹی نے کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے کے لیے اختراعی نوعیت کے ٹیکنالوجیکل اقدمات کیے ہیں۔
Posted On:
13 MAY 2020 5:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی،13 مئی، 2020، بھاگلپور ا سمارٹ سٹی لمیٹڈ (بی ایس سی ایل) مختلف اقدامات کے ذریعے کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے کے لیے شہری انتظامیہ کی مدد کر رہا ہے۔بی ایس سی ایل نے جو اہم اقدامات کیے ہیں ان میں آگاہی پھیلانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال، لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران تجربات میں ساجھے داری کے لیے اختراعی نوعیت کے آئی ای سی اقدامات، کمزور لوگوں کی آبادی کے لیے رہائش کا انتظام اور خوراک کی تقسیم نیز دیگر حفاظتی اقدامات شامل ہیں مثلاً سینی ٹائزر کی تیاری اور تقسیم ،ماسک اور دستانوں کی تقسیم، ڈسک انفیکشن ٹنل اور اسی طرح کے دیگر اقدامات۔
کووڈ-19 کے مقابلے کے لیے شہری انتظامیہ کی مدد میں آئی ای سی کا استعمال اور رہنمائی کرنے، نیز آگاہی پیدا کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال بڑی اہمیت رکھتا ہے
بی ایس سی ایل نے موبائل ایپ ‘‘میرا بھاگلپور’’ کی شروعات میں مدد کی ہے اور اسے آگاہی پیدا کرنے، ایک ہی جگہ سے اہم اطلاعات فراہم کرنے اور لوگوں کو بحران کے اس دور میں اپنا حوصلہ بلند رکھنے میں مددکی ہے۔ ‘‘میرا بھاگلپور’’ موبائل ایپ کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:
- کووڈ-19 کے بارے میں شہر کی یومیہ تازہ ترین معلومات
- کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے کے لیے ‘یہ کیجیے اور یہ مت کیجیے’
- سرکاری محکموں کی طرف سے اہم اعلان
- ڈاکٹروں کی فہرست
- تمام سرکاری محکموں کے ایمرجنسی نمبر
- رضاکاروں کی فہرست
- فوری رابطے کے نمبر
- بی ایس سی ایل چینل
|
|
بی ایس سی ایل نے آبادی تک پہنچنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے یہ صحیح پیغامات لوگوں تک پہنچ جائیں، ریڈیو اور ایف ایم چینل کی طاقت کا استعمال کیا ہے۔ بی ایس سی ایل کے سی ای او اس کوشش کی قیادت کر رہے ہیں اور ایف ایم چینل کے ذریعے شہریوں کو یہ بتا رہے ہیں کہ کووڈ-19 کا مقابلہ کس طرح کیاجائے۔ اس کے علاوہ ایف چینل نے وائس میسیج کا استعمال کرتے ہوئے نیز ای رکشا کے لوگوں تک پہنچنے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا مہم کے ذریعے، فیس بک، یو ٹیوب اور ٹوئٹر نے شہری انتظامیہ کو حالات کو کنٹرول میں رکھنے اور شہریوں میں ہیجان نہ پھیلنے دینے کے معاملےمیں مدد کی ہے۔
‘‘لاک ڈاؤن کے پنے’’، بی ایس سی ایل اور اس کی انقلابی قیادت کے ذریعے آئی ای سی کا ایک اور اختراعی قدم ہے۔ بی ایس سی ایل نے کہانیاں سنانے کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے جس کا موضوع ہے ‘‘لاک ڈاؤن کے پنے’’ یہ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران مختلف تجربات پر مبنی ایک نئی کہانی کو دوسروں تک پہنچانے کا ذریعہ ہے۔ ہر ایک کہانی کا ایک مثبت پیغام ہوتا ہے جو شہریوں کو اپنا حوصلہ بلند رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اپنا احتساب کرنے اور اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو تلاش کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ گھریلو خواتین اپنے خاندان کے لیے جو قربانیاں دے رہی ہیں اس سے انھیں فطرت کے ساتھ جوڑنے اور خاندانی بندھن کو مضبوط کرنے نیز قیمتی بھارتی کلچر کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔
بی ایس سی ایل نے خوراک کی تقسیم کے ذریعے اور پورے شہر میں خوراک کی تقسیم کے مراکز قائم کرنے میں مدد دی ہے۔ موجودہ قومی لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سے شہری غریبوں اور غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والے کنبوں کو روزمرہ کی چیزیں خریدنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور انھیں فوری مدد کی ضرورت تھی۔ ان میں سے بیشتر کنبے روزمرہ کی بنیاد پر اپنی روزی کماتے تھے۔ بی ایس سی ایل نے میونسپل کارپوریشن بھاگلپور کے شناخت شدہ علاقے میں خوراک تقسیم کرنے کے چار مراکز قائم کرنے اور انھیں چلانے میں مدد دی ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں بے گھر آبادی کی مدد کے لیے میونسپل کارپوریشن بھاگلپور نے 10 شیلٹر قائم کیے اور بے گھر لوگوں کو مفت کھانا اور رہائشی سہولت فراہم کی۔
اس کے علاوہ بی ایس سی ایل نے ہینڈ سینی ٹائزروں کی تیاری میں مدد کی ہے اور انھیں سرکاری محکموں، کورونا سے لڑنے والوں اور شہریوں میں تقسیم کیا ہے۔ بھاگلپور میونسپل کارپوریشن اور بی ایس سی ایل نے دستانوں اور ماسک کی فراہمی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے افرادی قوت اور مشینری کا استعمال کیا۔اس سلسلے میں بی ایس سی ایل نے سرکاری محکموں، کورونا سے لڑنے والوں اور شہریوں میں ماسک اور ہاتھوں کے دستانے تقسیم کیے۔
اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ علاقوں کو جراثیم سے پاک کرنے خاص طور پر ایسے علاقے جو ایسے عوامی مقامات جو جراثیم سے جلد متاثر ہوسکتے ہیں وہاں جراثیم کش کارروائی کی رفتار تیز کرنے کے لیے بی ایس سی ایل نے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اینڈہاسپٹل، مایا گنج میں ایک ڈک انفیکشن ٹنل تیار کرکے نصب کی تاکہ تمام صحت کارکنوں،آنے والے مریضوں اور شہریوں کو سینی ٹائز کیا جاسکے۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:2505
(Release ID: 1623792)
Visitor Counter : 253