سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے نے کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران دیویانگ جن اور معمر افراد کو پیش آنے والی مشکلات اور چنوتیوں سے نمٹنے کے لیے امدادی آلات، ٹیکنالوجیاں اور تکنیکات وضع کیں


تمام تر آلات کو ماہرانہ انداز میں رواں کووڈ-19 صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے

Posted On: 13 MAY 2020 6:37PM by PIB Delhi

سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے نے دیویانگ جنوں اور معمر افراد کو کووڈ -19 کے وبائی مرض کے دوران درپیش مشکلات اور اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، کیونکہ ان افراد کو اس وبائی مرض کے دوران مختلف النوع چنوتیوں کا سامنا کرنا پڑ ا ہے اور اسی لحاظ سے ٹیکنالوجی پر مبنی آسانیوں کا راستہ تلاش کیا گیا ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی محکمے کے تحت مساویانہ اختیار کاری اور ترقیات (ایس ای ای ڈی) ڈویژن مختلف امدادی آلات، ٹیکنالوجیوں اور تکینکات کو وضع کرنے کے معاملے میں پیش پیش  رہا ہے۔ یہ تمام تر آلات اور تکنیکات قابل استطاعت لاگت والی ہیں اور انہیں بھارتی پس منظر میں اس کے اپنے معذروں اور معمر افراد سے متعلق ٹیکنالوجی اختراع کاری (ٹی آئی ڈی ای) کے پروگرام کے تحت اپنانا بھی آسان ہے۔ مقصد یہ ہے کہ دیویانگ جنوں اور معمر افراد کو عام معاشرے میں شامل رکھا جائے اور ان کی عام رسائی بھی ہر جگہ ممکن ہوسکے۔

frontpage

اس پروگرام کے تحت راج لکشمی انجینئرنگ کالج چنئی کے ذریعے ایک ای- ٹول وضع کیا گیا ہے، تاکہ  بیداری کی ترویج و اشاعت میں اضافہ ہوسکے اور ذہنی معذوری کے شکار افراد کو ان کی تنہائی سے نجات دلانے کے لیے، جو بطور خاص کووڈ-19 وبائی مرض کی وجہ سے لاحق ہوئی تھی، انہیں تعلیم اور تفریح سمیت صحت اور وزارت صحت سے متعلق تمام تر اطلاعات حاصل ہوسکیں۔ اس کی مدد سے ذہنی معذوری کے شکار افراد  ٹیب اور موبائلس کے توسط سے تفریح  طبع کے ساتھ کچھ سیکھ بھی سکیں گے۔ اس ای- ٹول کو دیگر دیسی زبانوں میں بھی بدلا جاسکتا ہے اور اس ای- ٹول کا بیٹا ورژن 200 خصوصی طور پر اہل بچے استعمال کررہے ہیں۔

سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے دیویانگ جنوں اور معمر افراد کو افزوں خودمختاری فراہم کرنے کے سلسلے میں اس نسبتا کم معروف ایس اینڈ ٹی شعبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معمر افراد اور دیویانگ جنوں کے لیے زیادہ سے زیادہ تکنیکی طور پر مفید اور اقتصادی لحاظ سے کفایت شعارانہ سائنس و ٹیکنالوجی حل تلاش کیا جانا چاہیے، یہی وقت کی ضرورت ہے اور شمولیت پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لیے بھی ایسا کرنا ضروری ہے۔

ای- ٹول کا اسکریننگ شارٹ جس میں سافٹ ویئر / اپلی کیشن کے پرزے ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔

پی ایس جی کالج آف ٹیکنالوجی، کوئمبٹور نے یکہ و تنہا  رہنے والے دیویانگ جنوں اور معمر افراد کی سرگرمیوں کی نگرانی کو دور سے ممکن بنانے کے لیے ایک سنسر پر مبنی آلہ تیار کیا ہے، جو پہنا جاسکتا ہے۔ یہ آلہ ایسے لوگوں کے لیے بھی استعمال ہوسکتا ہے، جنہیں قرنطائن یا آئیسولیشن وارڈ میں بھی رکھا گیا ہو۔  یہ آلہ معمر افراد کے سلسلے میں ان کے گر جانے اور ان کی نازک جسمانی حالت کی سطحوں کے بارے میں بھی پیشین گوئی کرسکتا ہے۔ بڑے پیمانے پر تیار کرنے کی صورت میں اس آلہ کی لاگت 1500 روپے کی بقدر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RHWA.jpg Top View

 

 

 

ایسے معمر افراد جن کے اعصاب کی کارکردگی مفلوج ہو، ان کی مدد کے لیے پہنے جانے کے لائق ایک بازآبادکاری بینڈ اور اصل وقت پر نگرانی اور فیڈبیک کی سہولت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بازآبادکاری کے قوائد و ضوابط کو ترقی دے کر انہیں بروئے کار لایا گیا ہے۔ یہ آلہ معمر افراد کو ان کے پٹھوں کی  قوت  میں رونما ہونے والی بہتری، پٹھوں کی لچک اور پٹھوں کی قوت برداشت وغیرہ کے بارے میں بھی اطلاع فراہم کرے گا اور اس سلسلے میں ڈاکٹروں اور جسمانی عیوب دور کرنے والے ماہرین یعنی فیزیوتھراپسٹ سے براہ راست رجوع کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0043MJ5.gif

 

 

 

 

یہ آلات رواں کووڈ-19 کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر ماہرانہ اندازمیں تیار کیے گئے ہیں اور ان آلات کے سلسلے میں مختلف اشیا کی شناخت، فاصلے کے تعین، مختلف رنگوں کی شناخت، اشخاص کی شناخت وغیرہ کے سلسلے میں اپلی کیشن وضع کرنے کے لیے کام جاری ہے، جو کامیاب ہونے کے بعد اشیا کو چھو کر محسوس کرنے کی ضرورت ختم کردے گا اور مختلف النوع دیگر امدادی  آلات مثلا خودکار ہینڈ سینی ٹائزیشن اسکرب وغیرہ بھی دیویانگ جنوں کے لیے وضع کیے جارہے ہیں۔  ان تمام آلات کی بڑے پیمانے پر ڈی ایس ٹی کے ٹیکنالوجی کاروباری مراکز کے ذریعے تیار کرنے کے سلسلے میں ایک منصوبہ عمل بھی وضع کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے، حکومت ہند کے ساتھ تال میل بناکر اس سلسلے میں مزید ترویج و اشاعت انجام دی جارہی ہے۔

(مزید تفصیلات جاننے کے لیے براہ راست ڈاکٹر کونگا گوپی کرشنا، سائنسٹسٹ- ای، ڈی ایس ٹی سے درج ذیل ای میل پر رابطہ قائم کریں۔

k.gopikrishna[at]nic[dot]in, Ph: 011 26590298

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-2511

م ن۔   ت ع۔

(14-05-2020)


(Release ID: 1623747) Visitor Counter : 225