ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مشرقی خلیج بنگال اور اس سے ملحقہ جنوبی بحر انڈمان کے اوپر ہوا کے کم دباؤ والے ایک خطے کی تشکیل اور 16 مئی کی شام تک اس سے ایک گردابی طوفان کی شکل میں شدت اختیار کرلینے کا امکان

Posted On: 13 MAY 2020 6:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 13 مئی 2020 ۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے گردابی طوفان سے متعلق ڈویژن کا کہنا ہے کہ آج یعنی 13مئی 2020 کی صبح میں جنوب مشرقی خلیج بنگال اور اس سے متصل جنوبی بحر انڈمان کے اوپر ہوا کے کم دباؤ والے ایک خطے کی تعمیر ہوئی ہے۔

اس چیز کا غالب امکان ہے کہ یہ 15 مئی کو جنوبی خلیج بنگال کے مرکزی حصوں کے اوپر دباؤ کی شکل میں مرکوز ہوجائے اور 16 مئی کی شام تک جنوب مغربی اور ملحقہ مغربی مرکزی خلیج بنگال کے اوپر ایک گردابی طوفان کی شکل میں اس کے شدت اختیار کرلینے کا اندازہ ہے۔ اس کے آغاز میں 17 مئی تک شمالی مغربی سمت میں آگے بڑھنے اور پھر شمال مغربی سمت میں مڑ جانے کا اندازہ ہے۔

مذکورہ نظام کے ساتھ، صورت حال 16 مئی 2020 کے قریب مغربی خلیج بنگال، بحر انڈمان اور انڈمان و نیکوبار جزائر کے اوپر جنوب مغربی مانسون کے آگے بڑھنے کے موافق ہے۔

اس کے اثر میں، 15 مئی کے بعد سے جنوبی و مرکزی خلیج بنگال اور ملحقہ بحر انڈمان کے اوپر درج ذیل ناسازگار موسم رہنے کا اندازہ ہے۔

 

انتباہات:

(i) بارش (جزائر انڈمان و نیکوبار کے اوپر):

15اور 16 مئی کو جزائر انڈمان و نیکوبار کے اوپر زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ ان دو دنوں میں جزائر انڈمان میں کچھ مقامات پر بھاری بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

(ii) ہوا سے متعلق انتباہ:

45-55سے لے کر 65 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے طوفانی ہواؤں کے 15 مئی 2020 کو جنوبی و ملحقہ مرکزی خلیج بنگال کے اوپر اور 16 مئی کو 55-65 سے لے کر 45 کلومیٹر کی گھنٹے کی رفتار سے طوفانی ہواؤں کے اسی خطے میں چلنے کا امکان ہے۔ 16 مئی کی شام سے ہوا کی رفتار کے بڑھ کر 65-75 سے لے کر 85 کلومیٹر فی گھنٹے تک کی آندھی والی ہواؤں کے جنوبی مغربی اور متصلہ مرکزی مغربی خلیج بنگال کے اوپر چلنے کا امکان ہے۔ 45-55 کلومیٹر فی گھنٹے تک کی طوفانی ہواؤں کے 15 و 16 مئی کو بحر انڈمان کے اوپر چلنے کا امکان ہے۔

(iii) سمندر کی صورت حال:

سمندر کی صورت حال 15 مئی – 16 مئی کی دوپہر سے جنوبی اور متصلہ مرکزی خلیج بنگال اور بحر انڈمان کے اوپر شدید سے بہت شدید ہوگی اور 16 مئی کی شام سے جنوب مغربی اور متصلہ مغربی مرکزی خلیج بنگال کے اوپر بہت شدید سے لے کر انتہائی شدید رہے گی۔

(iv) ماہی گیروں کو انتباہ:

ماہی گیروں کو 15 مئی 2020 سے جنوبی و مرکزی خلیج بنگال میں نہیں جانے کی صلاح دی جاتی ہے۔ جو ماہی گیر ان خطوں میں سمندر میں گئے ہوئے ہیں انھیں کل تک ساحل پر واپس لوٹ آنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

                               

نظام، پیہم نگرانی کے تحت ہے اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کو برابر اس کی جانکاری دی جارہی ہے۔

براہ کرم نظام کے بارے میں تازہ ترین صورت حال سے واقفیت کے لئے www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in اور www.mausam.imd.gov.in پر جائیں۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2499

13.05.2020


(Release ID: 1623693) Visitor Counter : 245