وزارت سیاحت
سیاحت کی وزارت کے زیر اہتمام ‘دیکھو اپنا دیش’سیریز کے تحت ‘اُڈیشہ-بھارت کا اب تک کا بہترین راز’18ویں ویبی نار کا انعقاد
Posted On:
13 MAY 2020 12:55PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،13مئی2020: سیاحت کی وزارت کی جانب سے 12 مئی 2020ء کو ‘دیکھو اپنا دیش’ سیریز کے تحت ‘اُڈیشہ –بھارت کا اب تک کابہترین راز’ کے عنوان سے ویبی نار سیریز کا انعقاد کیا گیا، جس میں مندوبین کو اُڈیشہ کی جھلک کا احساس کرنے کا موقع حاصل ہوا۔ یہ ویبی نار ‘دیکھو اپنا دیش’ ویبی نار سیریز کے تحت اپنے سلسلے کا 18واں ویبی نار تھا۔
حکومت اُڈیشہ کے سکریٹری (سیاحت)جناب وِشال دیو نے اپنے تعارفی کلمات میں اس پریزنٹیشن کے بارے میں بتایا ، جس میں ریاست اُڈیشہ کا تعارف کرایا گیا ہے اور اُڈیشہ سے متعلق کلیدی پرکشش نکات کو اُجاگر کیا، جس میں اُڈیشہ کی قدیم تہذیب، وہاں کے معروف مندر، کلنِگا فن تعمیر، طویل ساحلی علاقہ ، جس پر خوبصورت ساحل سمندر ، فنون، دستکاری، ثقافت، اُڈیشی ، گوتی پووا جیسی معروف اصناف رقص، جنگلات وغیرہ سے متعلق تفصیلات شامل تھیں۔ انہوں نے اُڈیشہ میں ایکو سیاحت سے وابستہ مقامات کو فروغ دینے کے سلسلے میں ریاست کی جانب سے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں بھی مطلع کیا۔
ٹریول لنک پرائیویٹ لمٹیڈ کے مینجنگ ڈائرکٹر مسٹر بنجامن سائمن ، وراثت ہند کے معاون بانی جناب جیتو مشرا کی جانب سے سیاحت کی وزارت کے 18 ویں اجلاس کی پیشکش یعنی ویبی نار سیریز کی پیشکش پر روشنی ڈالی گئی اور اِن دونوں حضرات نے اُڈیشہ کی حیرت انگیز خصوصیات کے بارے میں بتایا، جو اپنی نوعیت کے لحاظ سے منفرد کشش رکھتی ہیں۔ ان میں قدیم کھنڈر اور اساطیری معبد ، وہاں کے قبائل، وہاں کی روایات، بدھسٹ ہیریٹج ، شاہی ورثے، وہاں کے جنگلات، مخاطری سرگرمیوں، ساحلی علاقوں اور سمندری نظاروں، خوبصورت مناظر، ثقافت، دستکاری، میلوں اور تیوہاروں جیسے پہلو شامل تھے۔
ویبی نار کے دوران بھترکنکا وائلڈ لائف سینکچووری، اُدے پور ساحل، منگلا جوڑی-منفرد دلدل، ستپدا، چلیکا جھیل کا بھی ذکر آیا ، جو منفرد ڈولفن کے لئے مشہور ہے، سملی پل نیشنل پارک، ڈیبری گڑھ، نیشنل پارک، ہیرا کُڈ میں واقع ایکو ٹورزم سائٹ، جھرنوں، خاموش وادی، گورج، ڈیرنگ باڈی نیچر کیمپ، مہاندی گورج، بھیٹنوئی ساحل مقامات، قبائلی ہیریٹیج، فنون اور صناعی ، ملبوسات، اصناف رقص، میلوں اور کھانوں کی بھی بات کی گئی۔
سیاحت کی وزارت کا مقصد یہ ہے کہ ویبی نار سیریز کے تحت بھارت کے مختلف سیاحتی مقامات کے تئیں بیداری کو فروغ دیا جائے۔ ان میں نسبتاً کم معروف مقامات اور معروف مقامات کے نسبتاً کم معروف مقامات کی ترویج و اشاعت بھی شامل ہے۔ جن افراد نے ویبی ناروں کے اس سلسلے کو ابھی تک ملاحظہ نہیں کیا ہے، وہ اگر چاہیں تو درج ذیل ویب سائٹ پر ویبی نار کے ان اجلاسات کو ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ https://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDAسیاحت کی وزارت حکومت ہند کے سوشل میڈیا پر بھی یہ اجلاسات دستیاب ہیں۔
ویبی نار سیریز کے تحت آئندہ اہتمام یعنی ایپی سوڈ 14 مئی 2020ء کو صبح گیارہ بجے ‘میسور:کرناٹک کا صناعی کا کارواں’ کے عنوان سے منعقد ہوگا اور مندوبین اس ویبی نار میں درج ذیل ویب سائٹ پر رجسٹریشن کے ذریعے شریک ہوسکتے ہیں۔ https://bit.ly/MysuruDAD
*************
م ن۔ ن ع
(U: 2492)
(Release ID: 1623524)
Visitor Counter : 236