قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا نے‘قبائلی روزگار اور تحفظ’ کے موضوع پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا


جناب ارجن منڈا نے ترمیم شدہ  امدادی قیمتوں پر  ایم ایف پی کی حصولیابی کی رفتار تیز کرنے کے لئے  ریاستوں کو مبارکباد دی

قبائلی امور کے وزیر نے کووڈ۔ 19 کے بعد  گھر لوٹنے والے قبائلی  مہاجروں/ طلبا کے لئے  ریاستوں کے ذریعہ کی جانے والی کارروائی اور  ون دھن  پروگرام کا جائزہ لیا

Posted On: 12 MAY 2020 6:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12 مئی 2020،     قبائلی امور کے وزیر  جناب ارجن منڈا نے  آج نئی دہلی میں ‘قبائلی روزگار اور تحفظ’ کے موضوع پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا۔20  سے زیادہ ریستوں  / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے وزرائے اعلی / نائب وزرائے اعلی ، قبایلی امور کے ریاستی وزرا اور  جنگلات کے ریاستی وزرا  کے ساتھ ساتھ  سینئر ریاستی افسروں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا  سنگھ سروپا، قبائلی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب دیپک  کھانڈیکر ،  ٹرائفیڈ کے ایم ڈی جناب پرویر کرشنا اور قبائلی امور کی وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جناب ارجن منڈا نے  ترمیم شدہ ایم ایس  پی پر  چھوٹی موٹی جنگلی پیداوار کی حصولیابی  کی رفتار تیز کرتے ہوئے قبائلی روزگار کے سلسلے میں مدد کرنے لئے ریاستوں کو مبارکباد پیش کی۔

یکم مئی 2020 سے ہی جبکہ 50 آئٹموں کے لئے  ایم ایف پی  کی امدادی قیمت میں ترمیم کی گئی تھی،  17 ریاستوں کے ذریعہ  40 کروڑ روپے کے سامان   کی حصولیابی کی گئی ہے۔پانچ مزید ریاستیں  بہت جلدی حصولیابی کا عمل شروع کردیں گی۔  جناب ارجن منڈا نے کہا کہ  چھوٹی موٹی جنگلی پیداوار  قبائلی آبادی کے لئے  روزگار کا ایک اہم ذریعہ ہے اور  حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تمام کوششیں کررہی ہے کہ  قبائلیوں کو  ان کی پیداوار کی صحیح قیمت  مل سکے۔ انہوں نے باقی ریاستوں سے  کہا کہ وہ بھی  دیانتداری کے ساتھ ایم ایف پی  کی حصولیابی شروع کریں۔

قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا نے ریاستوں میں  وزیراعظم کی ون دھن یوجنا کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ  قبائلی پیداوار کو  عالمی بازار سے جوڑنے کے لئے  اس کی قیمت میں اضافے کی ضرورت ہے جو کہ  وزیراعظم جناب نریندر مودی کا طویل مدتی ویژن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ون دھن کیندروں اور   قبائلی پیداوار کے قیمت میں اضافے  اور مارکیٹنگ کے لئے ضروری بنیادی ڈھانچے کی سہولتوں  کے واسطے  قبائلی امور کی وزارت کے ذریعہ  ریاستوں میں  مدد فراہم کرائی جارہی ہے اور   اس سلسلے میں ریاستوں کی دیگر ضرورتوں کو بھی پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے  قومی اور بین الاقوامی بازاروں میں  آرگینک نوعیت کےی دیہی پیداواروں  کو لے جانے کے لئے  ایک مارکیٹ چین تیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

جناب ارجن منڈا نے  کووڈ ۔ 19 کے ذریعہ پیدا شدہ حالات میں  گھر واپس لوٹنے والے قبائلی مہاجروں اور طلبا کے لئے ریاستوں کےذریعہ کئے جانے والے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراع موصوف نے کہا کہ  وی ڈی وی کے  کے ذریعہ اور مناسب امدادی قیمت کے ذریعہ قیمتوں میں اضافے اور مارکیٹنگ کے ساتھ  چھوٹی  موٹی جنگلی پیداوار کو  فروغ دیئےجانے سے  اس  نازک وقت میں  گھر لوٹنے والے  مہاجروں کےلئے اضافی روزگار پیدا کرنے میں  تعاون ملے گا۔

قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ نے  مختلف ریاستوں سے  گھر لوٹنے والے  قبائلیوں کو  روزگار فراہم کرانے کے لئے  دیہی سطح پر   چھوٹی پیمانے کی اکائیاں قائم کئے جانے  ضرورت اور  قبائلیوں کے روایتی علم   اور معلومات سے فائدہ اٹھانے کی  سفارش کی۔

مختلف ریاستوں نے  ون دھن کیندروں ، قبائلی پیداوار  کی مارکیٹنگ اور  اپنی مدد آپ گروپوں کےذریعہ  قبائلی آبادی کے لئے  روزگار  کے مواقع پیدا کرنے میں  مدد کرنے لئے مرکزی حکومت  کا شکریہ ادا کیا۔ون دھن کیندروں سے  ابتدائی اچھے نتائج حاصل کرنے کے بعد  تقریباً تمام ریاستوں نے  اپنی ریاستوں میں  ون دھن کیندروں کی تعداد  دوگنی کئے جانے کی درخوست کی ۔انہوں نے  اپنی ریاستوں میں  دستیاب  چھوٹی موٹی جنگلی پیداوار کی  قسموں اور فائدوں کے ساتھ ساتھ ایم ایف پی کےحصول  میں  امدادی  قیمت میں اضافے سے کس طرح آسانہ ہوئی ہے، اس کا بھی ذکر کیا۔ چند ریاستوں نے  کووڈ۔ 19 کے بعد  قبائلیوں کےذریعہ  تیار کئے جانے والے  ہینڈ سنیٹائزر اور  فیس ماسک جیسی مصنوعات  کی بھی نمائش کی، جو کہ  مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ  ریلوے جیسے سرکاری اداروں کو  سپلائی کئے جارہے ہیں۔

ٹرائفیڈ کے ایم ڈی جناب پرویر کرشنا  نے ون دھن کیندروں کے قیام کے سلسلے میں الگ الگ ریاستوں کی کارگزاری  کی تفصیل پیش کی۔

ترمیم شدہ  امدادی قیمت پر ریاستوں کے ذریعہ ایم ایف پی کی حصولیابی

 

تفصیل

4 مئی 2020 کو

9 مئی 2020 کو

12 مئی 2020

ریاستوں کی تعداد

10 ریاستیں

10 ریاستیں

17 ریاستیں

حصولیابی

23.06 کروڑ روپے

29.07 کروڑ روپے

40 کروڑ روپے

 

جناب پرویر کرشنا نے بتایا کہ   ریاستوں کے ذریعہ  40 کروڑ مالیت کی ایم ایف پی کی حصولیابی کے نتیجے میں  جنگلی پیداوار کی   بازار کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جس سے  ترمیم شدہ قیمت پر   نجی تاجروں کے ذریعہ حصولیابی سے قبائلیوں کو  300 کروڑ روپے کا اضافی فائدہ ہوا ہے۔

ریاستوں میں 1205 ون دھن کیندر قائم کئے گئے ہیں اور  1875 اپنی مدد آپ گروپوں کے ذریعہ 3.75 لاکھ استفادہ کنندگان کو فائدہ ہوا ہے۔ اب تک وی ڈی وی کے قائم کرنے کے لئے  166 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018QGS.jpg

(قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا نے  ‘قبائلی روزگار اور تحفظ ’ کے موضوع پر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020UYU.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003186B.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-2485

                          


(Release ID: 1623493) Visitor Counter : 245