وزارتِ تعلیم

ایچ آر ڈی کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال‘نشنک’ نے اڈیشہ کے یونیورسٹی طلباکے لیے  ادراکی جذباتی بازآبادکاری خدمات کے سلسلے میں اڈیشہ ہیلپ لائن‘‘بھروسہ’’ کا آغاز کیا

Posted On: 11 MAY 2020 5:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11 مئی، 2020،         کووڈ-19 وبائی بیماری کے دوران طلبا برادری کو ذہنی دباؤ سے آزادی دلانے کی خاطر ایچ آر ڈی کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج نئی دہلی میں ایک حفاظتی پلٹ فارم کے ذریعے  سینٹرل یونیورسٹی آف اڈیشہ کی ہیلپ لائن (بھروسہ) اور اس کے ہیلپ لائن نمبر 08046801010 کی شروعات کی۔اس ہیلپ لائن کا مقصد اڈیشہ کے تمام یونیورسٹی طلبا کو ادراکی جذباتی باز آبادکاری خدمات فراہم کرنا ہے۔ اڈیشہ کے اعلیٰ تعلیم کے محکمے کے ریاستی وزیر ڈاکٹر ارون کمار ساہو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت سینٹر یونیورسٹی آف اڈیشہ کے وائس چانسلر پروفیسر آئی رما برہمم نے کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ کووڈ-19 وبائی بیماری کی وجہ سے قوم ایک مشکل دور سے گزر  رہی ہے۔ انھوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کی انقلابی نوعیت کی قیادت کے تحت  اس وبائی بیماری کی روک تھام کے سلسلے میں بھارت سرکار کی کوششوں کی تعریف کی۔ انھوں نے طلبا کے مستقبل کے تحفظ کے سلسلے میں ایچ آر  ڈی وزارت کی کوششوں کو اجاگر کیا ۔ انھوں نے نئے تعلیمی کلینڈر اور تعلیم کے طریقے کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات پر زور دیا۔

انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ طلبا کی ذہنی صحت بڑی اہمیت کی حامل ہے اور سینٹرل یونیورسٹی آف اڈیشہ نے جو ہیلپ لائن شروع کی ہے وہ اس سمت میں ایک بہت بڑا قدم ہے۔ انھوں نے طلبا اور دیگر لوگوں کے علاوہ  ان کے والدین کے فائدے کے لیے ہیلپ لائن کا باقاعدہ آغاز کیا  اور اس کے نمبر کا اعلان کیا۔ مرکزی وزیر نے  ہیلپ لائن کی شروعات کے موقع پر موجود معزز شخصیات کے لیے اپنی نیک تمناؤوں کا اظہار کیا۔ ان شخصیات میں اڈیشہ کے وائس چانسلر صاحبان، مختلف اداروں کے سربراہ، رجسٹرار اور اساتذہ وغیرہ شامل تھے۔ انھوں نے پورے ملک میں مرکزی اور ریاستی یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیم کے دوسرے اداروں پر زور دیا کہ وہ بھروسہ اسکیم کی پیروی کریں۔

سینٹرل یونیورسٹی آف اڈیشہ کے وائس چانسلر پروفیسر ا ٓئی رما برہمم نے یونیورسٹی کی ہیلپ لائن بھروسہ کی بڑی خصوصیات اور خدمات کو اجاگر کیا جس کا مقصد کووڈ-19 کے پس منظر میں ذہنی دباؤ کا شکار طلبا کے مسائل پر توجہ دینا ہے۔ انھوں نے یہ بات دہرائی کہ سینٹرل یونیورسٹی آف اڈیشہ کی ہیلپ لائن بھروسہ  اڈیشہ میں کسی بھی یونیورسٹی کے ہر طالب علم کی تشویش پر توجہ دے گی۔ انھوں نے بتایا کہ ہیلپ لائن کے  آزمائشی دور میں 400 کالیں موصول ہوئی ہیں۔کورا پٹ کے کلکٹراور ضلع مجسٹریٹ جناب مدھوسودن مشرا آج ہیلپ لائن کے باقاعدہ آغاز سے پہلے اس کے آزمائشی دور میں بہت اہم خدمات انجام دے چکے ہیں۔

حکومت اڈیشہ کے اعلیٰ تعلیم کے محکمے کے وزیر ڈاکٹر ارون کمار ساہو نے سینٹرل یونیورسٹی آف اڈیشہ کی کوششوں کی تعریف کی  اور امید ظاہر کی کہ اس سے کووڈ-19 کے دوران طلباکے ذہنی دباؤ کو ختم  کرنے میں مددملے گی۔

 

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U: 2461


(Release ID: 1623230) Visitor Counter : 198