بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایم ایس ایم ای کی وزارت نے
چمپئنس پورٹل لانچ کیا www.Champions.gov.in
ٹیکنالوجی کے تابع کنٹرول روم-انتظام اطلاعاتی نظام
جدید آئی سی ٹی آلات پر مبنی کنٹرول روم کا نیٹ ورک ہب اینڈ اسکوپ ماڈل پر وضع کیا گیا ہے
اس کا مقصد ایم ایس ایم ای کو قومی اور عالمی چیمپئن کے طورپر آگے بڑھانا ہے
Posted On:
12 MAY 2020 11:15AM by PIB Delhi
نئی دہلی ،12مئی2020: ایم ایس ایم ای کی وزارت کی ایک بڑی پہل قدمی کے تحت چیمپئنس پورٹل www.Champions.gov.inلانچ کیا گیا ہے، جو اصلاً ٹیکنالوجی کے تابع کنٹرول رول کے انتظام پر مشتمل اطلاعاتی نظام ہے۔ اس نظام کے تحت آئی سی ٹی ٹولز کا انتظام کیا گیا ہے، تاکہ ایم ایس ایم ای کو قومی اور عالمی سطح پر سرکردہ شراکت داروں کے شانہ بشانہ آگے بڑھنے کے لئے مہمیز کیا جاسکے۔
یہاں چمپئن کا مطلب یہ ہے کہ آؤٹ پٹ اور قومی قوت اور طاقت میں اضافے کے لئے جدید ترین عمل کے سلسلے میں ایک ہم آہنگ اور سازگار سازو سامان فراہم کرایا جائے۔جیسا کہ نام سے ظاہر ہوتا ہے یہ پورٹل چھوٹی اکائیوں کو ان کی پریشانیاں ختم کرکے، حوصلہ افزائی، اعانت اور امداد و سرپرستی کے ذریعے انہیں بڑی اکائی کی شکل لینے میں مدد دینے کی غرض سے وضع کیا گیا ہے۔ یہ اصلاً ایم ایس ایم ای کی وزارت کا ون اسٹاپ سولیوشن ہے۔
30 اپریل کی شام ایم ایس ایم ای کے سیکریٹری کے طورپر عہدہ سنبھالتے ہوئے جناب اے کے شرما نے اشارہ کیا تھا کہ موجودہ مشکل صورتحال میں ایم ایس ایم ای کی مددکے لئے آئی سی ٹی پر مبنی ایک نظام قائم کیا جائے گا ۔ یہ نظام اس کی سرپرستی بھی کرے گا، تاکہ یہ قومی ا ور بین الاقوامی سرکردہ شراکت داروں میں شامل ہوسکے۔ اسی کے مطابق 9 مئی 2020 کو چیمپئن کے طورپر ایک جامع نظام متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ ایک ٹیکنالوجی سے آراستہ و پیراستہ کنٹرول روم اور انتظامی اطلاعات پر مبنی نظام ہے۔ ٹیلی فون ، انٹرنیٹ اور ویڈیوکانفرنس سمیت آئی سی ٹی ٹولز کے علاوہ یہ سسٹم منطقی استدلال ، ڈاٹا انالائٹکس اور مشین لرننگ جیسے لوازمات سے بھی آراستہ ہے۔ یہ پورٹل کلی طورپر حکومت ہند کے اہم شکایات ازالہ پورٹل یعنی سی پی جی آر اے ایم ایس اور ایم ایس ایم کی وزارت کے اپنے دیگر ویب سائٹ پر مبنی میکنزم سے ہم آہنگ ہے۔ مکمل آئی سی ٹی ڈھانچہ اندرون ملک این آئی سی کے تعاون و اشتراک سے بغیر کسی لاگت کے تیار کیاگیا ہے۔ اسی طریقے سے طبیعاتی بنیادی ڈھانچہ وزارت کے ایک ڈمپنگ روم میں ایک ریکارڈ مدت میں تیا رکیا گیا ہے۔
نیٹ ورک کے نظام کے ایک حصے کے طورپر جو کنٹرول روم سے وابستہ ہے،اسے ہب اور اسپوک طرز پر وضع کیا گیا ہے۔یہ ہب یا مرکز ایم ایس ایم ای کی سیکریٹری ، نئی دہلی کے دفتر میں واقع ہے۔ اسپوکس وزارت کے مختلف دفاتر اور اداروں میں کار فرما ہیں۔ تاحال 66 ریاستی سطح کے کنٹرول روم اس نظام کے ایک حصے کے طورپر وضع کئے گئے ہیں۔
تفصیلی عملی ضوابط جاری کئے جاچکے ہیں۔ افسروں کی تعیناتی عمل میں آچکی ہے اورتربیت بھی فراہم کی جاچکی ہے۔
9 مئی کو جناب شرما نے اپنے افسروں اور عملے کی موجودگی میں چیمپئن نظام کے آغاز کا ایک آزمائشی تجربہ کیاتھا ۔ اس موقع پر ویڈیو کانفرنس کےتوسط سے ملک کے 120 منزلوں کو مربوط کیا گیا ہے۔
سسٹم کا آغاز کرتے ہوئے جناب شرما نے کہا کہ یہ نظام ایم ایس ایم کی یونٹوں اور ان افراد کے لئے ہے جو ان پر انحصار کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اکائیاں اور افراد شدید طورپر آپ کی مدد کے خواستگار ہیں۔ ہم ان کی مدد اور از سر نو آغاز اور انہیں تقویت پہنچانے کے لئے اپنی جانب سے پوری مدد فراہم کریں گے۔
*************
م ن۔ح ا۔ ن ع
(U: 2467)
(Release ID: 1623221)
Visitor Counter : 263