سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر – قومی ایرو اسپیس لیباریٹریز(این اے ایل) واقع بنگلورو میں کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے 36 دنوں کے اندر مخصوص بی آئی پی اے پی غیر انویسیو وینٹی لیٹر ‘سووتھ وایو ’ بنایا


 یہ نظام این اے بی ایل کی جانب سے مستند قرار دیا گیا ہے اور سختی سے اس کی بایو میڈیکل جانچ کی گئی ہے

Posted On: 11 MAY 2020 8:49PM by PIB Delhi

بنگلورو میں واقع سی ایس آئی آر قومی ایرواسپیس لیباریٹریز  ، جو سی ایس آئی آر کی ایک معاون تجربہ گاہ ہے، نے ایک غیر انویسیو بی آئی پی اے پی وینٹی لیٹر وضع کیا ہے، جو 36 دنوں کی ریکارڈ مدت میں کووڈ -19 کے مریضوں کے معالجے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ دراصل پی آئی پی اے پی غیر انویسیو وینٹی لیٹر ایک مائیکرو کنٹرول پر مبنی کنٹرول نظام ہے، جس کے اندر 3ڈی پرنٹیڈ مینوفول اور کپلر کا نظام کارفرما ہے اور یہ ایچ ای پی اے فلٹر (ہوا میں موجود از حدباریک ذرات کو چھان کر علیحدہ کرنے) پرقادر  ہے۔ اس منفرد خصوصیات اس کے وبائی طور پر پھیلنے کی روک تھام کرتی ہیں۔ اس میں سی پی اے پی، معینہ مدت کے تعین کے ساتھ آٹو بی آئی پی اے پی موڈس موجود ہیں اور یہ آلہ ضرورت پڑنے پر آکسیجن کو باہر سے بھی کھینچ سکتا ہے۔ این اے بی ایل سے منظور شدہ ایجنسیوں نے سلامتی اور کارکردگی کے لحاظ سے اسے مستند نظام قرار دیا ہے۔ اس نظام کی کڑی  بایو میڈیکل جانچ کی گئی ہے اور این اے ایل صحت مرکز پر اسے ثانوی درجے کی کلینکل ٹرائلس سے بھی گزارا گیا ہے۔

اس مشین کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اسے کسی خاص نرسنگ یا دیکھ بھال کے بغیر کم لاگت کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کے زیادہ تر پرزے اندرون ملک ہی تیار کیے گئے ہیں۔ یہ وارڈ کے اندر کووڈ-19 کے مریضوں کے معالجے کے لیے، میک شفٹ اسپتالوں کے لیے، چھوٹے دوا خانوں کے لیے اور موجودہ بھارتی کووڈ-19 منظر نامے میں گھر کے لیے بھی آسانی کے ساتھ استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ سی ایس آئی آر کے تحت این اے ایل نے اس کو آگے بڑھایا اور امید کی جاتی ہے کہ اسے ریگولیٹری حکام کی جانب سے جلد ہی منظوری حاصل ہوجائے گی۔ سی ایس آئی آر- این اے ایس ایل بڑی سرکاری/ نجی صنعتوں کے ساتھ گفت وشنید کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ وہ شراکت دار کے طور پر بڑے پیمانے پر اسے تیار کرسکیں۔

سی ایس آئی آر کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر شیکھر سی منڈے  نے سی ایس آئی آر  -این اے ایل کی ستائش کی ہے، جس نے ایرواسپیس ڈیزائن کے ڈومین میں اس مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے 11مئی 1998 کو اندرون ملک تیار کیے گئے ہنس کی پرواز کے سلسلے میں بھی سی ایس آئی آر-  این اے ایل کی تعریف کی، جو اپنے آپ میں ایک حصولیابی ہے اور جس کا جشن قومی ٹیکنالوجی کے دن کے موقع پر منایا جاتاہے۔

سی ایس آئی آر-  این اے ایل کے ڈائرکٹر ، ڈاکٹر جتیندر جے جادھو نے کہا ہے کہ بھارت اور بیرون ملک میں عالمی تجربے اور مخصوص ان پٹ کی مدد سے سی ایس آئی آر-  این اے ایل نے بی آئی پی اے پی غیرانویسیو وینٹی لیٹر تیار کیا ہے، جو بیرونی طریقے سے آکسیجن فراہم کرسکتا ہے اور یہ کووڈ-19 کے چھوت سے اوسط طور پر متاثرمریضوں کے  علاج کے لیے موثر ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ کامیابی شعبہ  الیکٹرانکس کے سربراہ  ڈاکٹر سی ایم آنندا کی قیادت میں تشکیل کردہ تکنیکی ماہرین پر مشتمل ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے، اس میں این اے ایل کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر امرنارائن ڈی ، سی ایس آئی آر  -آئی جی آئی بی کے  چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ویریندر سردانا کا تعاون  بھی شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010YVV.gif

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TNAQ.gif

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PMZL.gif

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔ ت ع۔

U- 2464


(Release ID: 1623205) Visitor Counter : 233