امور داخلہ کی وزارت

پھنسے ہوئے مائیگرینٹ مزدوروں کو ان کے آبائی مقامات تک بلا رکاوٹ تیزی سے پہنچانے کے لئے مزید شرمک خصوصی ٹرینیں چلانے کے لئے ریلوے کے ساتھ تعاون کریں:مرکزی وزارت داخلہ کا ریاستوں کو مشورہ

Posted On: 11 MAY 2020 12:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،11مئی2020: کابینہ سیکریٹری نے 10مئی 2020ء کو ایک ویڈیو کانفرنسنگ کی صدارت کی ، جس میں بسوں اور شرمک اسپیشل ٹرینوں  میں پھنسے ہوئے مائیگرینٹ مزدوروں کی نقل و حمل کے لئے تمام ریاستی سرکاروں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کی طرف سے فراہم کردہ مدد اور تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

اس میٹنگ کی روشنی میں مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو تحریر کیا ہے کہ ان  پھنسے ہوئے مائیگرینٹ مزدوروں کو سڑک یا ریلوے ٹریک پر چلنے سے روکیں، جو اپنے اپنے آبائی مقامات پہنچنا چاہتے ہیں۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ شرمک خصوصی ٹرینوں اور بسوں کو پہلے ہی اس بات کی اجازت دے دی گئی ہے کہ ان مزدوروں کو کے سفر کو آسان بنائیں۔اس طرح انہیں شرمک خصوصی ٹرینوں اور بسوں سے اپنے آبائی مقامات تک پہنچنے کے لئے سہولت حاصل ہوسکتی ہے اوراس وقت تک ان مائیگرینٹ مزدوروں کو قریبی پناہ گاہوں میں لے جایاسکتا ہے اور انہیں سمجھا یا جاسکتا ہے۔

اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ تمام ریاستیں اور مرکز کے انتظام سرکاروں کو بغیر کسی اڑچن کے زیادہ تعداد میں  شرمک خصوصی ٹرینیں چلانے میں ریلوے کے ساتھ تعاون کریں، تاکہ پھنسے ہوئے مائیگرینٹ مزدوروں کی نقل و حمل کو آسان بنایا جاسکے۔

 

Click here to see Official Communication regarding Movement of Migrants

 

*************

 

م ن۔ح ا۔ ن ع

(U: 2443)



(Release ID: 1622961) Visitor Counter : 151