وزارت دفاع

آپریشن سمندر سیتو- آئی این ایس مگر  بھارتی شہریوں کو لے کر مالے روانہ ہوا

Posted On: 10 MAY 2020 8:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 مئی، 2020،         بھارتی بحریہ کا دوسرا جہاز آئی این ایس مگر بھارتی شہریوں کو لانے کے لیے مالدیپ میں مالے پہنچا تھا جو لوگوں کو ا پنے اندر سوار کرنے کی تمام کارروائیاں مکمل کرنے کے بعدمالے سے روانہ ہوگیا ہے۔

وندے بھارت مشن کے تحت آپریشن سمندر سیتو کے ایک حصے کے طور پر بھارتی بحریہ نے مالدیپ سے بھارتی شہروں کو واپس لانے کے دوسرے مرحلے کے لیے آئی این ایس مگر کو تعینات کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں آئی این ایس جلاشوا نے مالدیپ سے  10 مئی 2020 کو وہاں پھنسے ہوئے 698 بھارتی باشندوں کو بچا کر نکالا تھا۔

مالے میں  شدید بارش کے باوجود اس جہاز نے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے تمام انتظامات کیے۔ کل ملاکر 202 افراد جہاز میں سوار ہوئے جن میں 24 خواتین، 2 حاملہ عورتیں اور 2 بچے شامل تھے۔آدمیوں میں سے ایک کی کان میں فریکچر تھا جس کا تعلق تمل ناڈو سے ہے۔

آٹھ مئی کو اختیار کیے گئے طریقہ کار کے مطابق نکالے جانے والے افراد کی طبی اسکریننگ کی گئی۔ ان کے سامان کو جراثیم سے پاک کیا گیا اور جہاز کے اوپر ہی انھیں مختلف زونوں کے مطابق آئی ڈیز الاٹ کیے گئے۔

آئی این ایس مگر لوگوں کو جہاز میں سوار کرنے کی تمام کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد آج شام مالے سے کوچی کے لیے روانہ ہوگیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/INSMagar(3)JLQO.jpeg

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U: 2420



(Release ID: 1622939) Visitor Counter : 100