وزارت دفاع

ڈی آر ڈی اوتجربہ گاہ نے الیکٹرانک گیجیکس، کاغذات اور کرنسی نوٹوں کو جراثیم سے پاک کرنے کاایک خودکاریو وی نظام تیار کیا ہے۔

Posted On: 10 MAY 2020 5:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 مئی، 2020، حیدرآباد میں واقع تحقیق وترقی کی دفاعی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کی تجربے گاہ ریسرچ سینٹرعمارات(آر ٹی آئی) نے بغیر چھوئے ایک خودکار یو وی سی سینی ٹائیزیشن کیبینٹ تیار کی ہے جو ڈیفنس ریسرچ الٹرا وائلیڈ سینی ٹائزر (سی آریو وی ایس) کہلاتی ہیں۔ یہ مشین موبائل فون، ا ٓئی پیڈ، لیپ ٹاپ، کرنسی نوٹوں، چیک بک کے اوراق، چالانوں، پاس بک، کاغذات اور لفافوں وغیرہ کو سینی ٹائز کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

ڈی آر یو وی ایس کیبینٹ نے  ہاتھ لگائے بغیر کام ہوتا ہے جو وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بہت اہم ہے۔ سینسر لگے ہوئے سویچوں، جو  درازیں کھولنے اور بند کرنے کے طریقہ کار سے متعلق ہیں، اس کارروائی کو خود کار اور کسی کے رابطے میں آئے بغیر یقینی بناتے ہیں۔ اس کے ذریعے کیبنیٹ میں رکھی جانے والی چیزوں پر یو وی سی کا 360 ڈگری کا اثر مرتب  ہوتا ہے۔ ایک مرتبہ سینی ٹائیزیشن مکمل ہونے کے بعد یہ کیبنیٹ خود بخود بند ہوجاتی ہے اور آپریٹر کو بندر کرنے کے لیے کیبنیٹ کے قریب کھڑا ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015TCY.png

ڈی یو آر وی ایس کیبنیٹ

آر سی آئی نے ایک خود کار یو وی سی کرنسی سینی ٹائزنگ مشین بھی تیار کی ہے جو این او ٹی ای ایس سی ایل ای اے این (نوٹس کلین) کہلاتی ہے۔ ڈی آر یو وی ایس کے استعمال کے ذریعے کرنسی نوٹوں کے بنڈلوں کو جراثیم سے پاک کیا جاسکتا ہے۔ لیکن ہر کرنسی نوٹ کو جراثیم سے پاک کرنے کا عمل وقت طلب کام ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک سینی ٹائزنگ تکنیک تیار کی گئی ہے جہاں اس مشین کے ایک خانے میں کھلے ہوئے کرنسی نوٹ رکھنے پڑتے ہیں۔یہ مشین ایک ایک کرکے نوٹوں کو اٹھاتی ہے اور انھیں مکمل طور پر جراثیم سے پاک کرنے کے لیے کئی یو وی سی لیمپوں سے گزارتی ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029VJB.png

خود کار یو وی ایس کرنسی سینی ٹائزنگ مشین این او ٹی ای ایس سی ایل ای اے این

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U: 2422


(Release ID: 1622937) Visitor Counter : 261