ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلوے نے 10 مئی 2020 تک ملک بھر میں چلائیں 366 شرمک اسپیشل ٹرینیں

Posted On: 10 MAY 2020 4:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10مئی 2020/مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے تارکین وطن مزدوروں ،تیرتھ یاتریوں ، طلبا اور دیگر افراد کی آمدورفت  خصوصی ریل گاڑیوں سے یقینی بنانے کے لئے وزارت داخلہ کی ہدایات حاصل ہونے کے بعد بھارتی ریلوے نے شرمک اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ لیا تھا۔

10 مئی 2020 (1500 بجے)  تک ملک بھر کی مختلف ریاستوں سےکل 366  شرمک اسپیشل ٹرینیں چلائی گئی ہیں جن میں سے 287 ٹرینیں اپنی منزل مقصود  تک پہنچ بھی چکی ہیں جبکہ 79 ریل گاڑیاں فی الحال اپنی اپنی منزلوں کی جانب  تیز رفتار  سے گامزن ہیں۔

ان خصوصی  ریل گاڑیوں  کا سفر، مختلف ریاستوں جیسے آندھراپردیش (1 ٹرین)  بہار (87 ریل گاڑیاں)ہماچل پردیش (1 ٹرین) جھارکھنڈ (16 ٹرینیں) مدھیہ پردیش (24 ریل گاڑیاں) مہاراشٹر (3 ریل گاڑیاں) اڈیشہ (20 ریل گاڑیاں)  راجستھان (4 ریل گاڑیاں)  تلنگانہ (2 ریل گاڑیاں) اترپردیش (127 ٹرینیں)  مغربی بنگال (2 ریل گاڑیاں) میں جاکر ختم ہوا۔  ان ریل گاڑیوں کے تارکین کو کئی شہروں تک پہنچایا ہے جن میں تروچراپلی، ٹٹلاگڑھ، برونی، کھنڈوا، جگن ناتھ پور، کھردا روڈ، پریا گ راج، چھپرا، بلیا، گیا، پورنیا، ورانسی،  دربھنگا، گورکھپور، لکھنؤ، جون پور، ہیتیا، بستی، کٹہیار،  دانا پور، مظفر نگر، سہرسا وغیرہ شامل ہیں۔

 ان شرمک اسپیشل ٹرینوں سے زیادہ سے زیادہ تقریباً  200 مسافر ہی سماجی فاصلہ بنائے رکھنے کے اصول کی باقاعدہ  تعمیل کرتے ہوئے سفر کرسکتے ہیں۔   اسی طرح ٹرین میں چڑھنے سے پہلے مسافروں کی مجموعی طور پر اسکریننگ  یا جانچ کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ ایک اور خاص بات یہ بھی  ہے کہ ان شرمک اسپیشل ٹرینوں سے سفر کے دوران مسافروں کو مفت کھانا اور پانی بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-2415



(Release ID: 1622820) Visitor Counter : 335