وزارت دفاع
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے ایم پی۔ آئی ڈی ایس اے کی 165 ویں ای سی میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
08 MAY 2020 8:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی،08مئی : رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں منوہر پاریکر انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفنس اسٹڈیز اور انالیسس (ایم پی۔ آئی ڈی ایس اے) کی 165 ویں اور پہلی ورچوئل ایگزیکٹو کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔
رکشا منتری نے ایم پی۔ آئی ڈی ایس اے کے ڈائریکٹر جنرل ، ایمبیسیڈر سوجن آر چنوئے ، ای سی کے تمام ممبران اور دیگر اسکالرز کو کوڈ 19 کے باعث عائد پابندیوں کے باوجود اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کچھ اسکالرز اور عملے کی نقل و حرکت میں رکاوٹوں پر کامیابی کے ساتھ قابو پانے میں کامیاب رہا ہے اور اس کے باوجود کووڈ۔ انیس وبا کی روشنی میں اپنی تحریروں اور ویبنارز کے ذریعہ رسائی اور تحقیق کی اپنی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔ ایم پی۔ آئی ڈی ایس اے پابندیوں کے درمیان دوبارہ کھلنے والے اداروں میں سے پہلا ادارہ تھا ، جبکہ اسی دوران مناسب حفاظتی انتظامات کرنے اور معاشرتی فاصلاتی رہنما اصولوں پر عمل آوری بھی کی گئی۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے ایک اہم انسٹی ٹیوٹ کے طور پر ایم پی۔ آئی ڈی ایس اے کی شراکت کو تسلیم کیا جو دفاع ، سلامتی اور بین الاقوامی تعلقات میں معیاری تحقیق کرتی ہے۔ سالوں کے دوران ، انسٹی ٹیوٹ نے ملک کی مختلف ریاستوں میں مسلح افواج ، مرکزی پولیس تنظیموں اور نیم فوجی دستوں ، حکومت کے تحقیقی اداروں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ وسیع رابطے قائم کرنے کے لئے پوری تندہی سے کام کیا ہے۔ اس کے ذریعہ گھریلو اور بین الاقوامی دونوں طرح کے تھنک ٹینکس کے ساتھ وسیع پیمانے پر تبادلہ کے سبب اسکالرز کو ایک ایسے ماحول میں بات چیت کرنے کا موقع فراہم ہوتا ہے جہاں آزادانہ خیالات اور آراء کا تبادلہ کیا جاسکے۔ یہ نظریات کے کراس پولینیشن کے توسط سے پالیسی سازی کرنے والے ڈومین میں متبادل نظریات اور نئے ان پٹ لے کر آتا ہے۔
ایم پی-آئی ایس ڈی اے کو اس کی آئندہ کی کوششوں کے لئے اچھی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے رکشا منتری نے اسکالرز پر زور دیا کہ وہ اس زبردست بحران کے سبب معیشت میں ہونے والی وسائل کی کمی کے چیلنجوں کو دور کرنے کے لئے نئے خیالات حاصل کرنے کے لئے خود آگے آئیں خاص طور پر دفاعی شعبے میں جدید کاری کے لئے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے اس موقع پر ہندوستانی مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کی ستائش کی جو ہماری سرحدوں پر انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں اور کوویڈ 19 سے لڑنے کے لئے مدد فراہم کرنے کے لئے تیار اور مستعد ہیں۔
ای سی کی میٹنگ میں اس کے ممبران دفاع سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار ، سابق داخلہ سکریٹری شری جی کے پلائی اور پروفیسر ایس ڈی مونی نے ذاتی طور پر شرکت کی۔ سفیر سوش پون سنگھ ، لیفٹیننٹ جنرل پرکاش مینن (ریٹائرڈ) ، وائس ایڈمیرل شیکھر سنہا (ریٹائرڈ) ، ایئر مارشل وی کے بھاٹیا (ریٹائرڈ) اور شری گلشن لوتھرا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔
*************
م ن۔ن ا ۔م ف
U: 2385
(Release ID: 1622641)
Visitor Counter : 130