وزارت اطلاعات ونشریات
دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو پر موسم کی تفصیلی خبریں
Posted On:
08 MAY 2020 9:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 8 مئی 2020 ۔ اب جبکہ گرمی کے موسم کے سبب درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، قومی عوامی نشریاتی ادارے کے طور پر دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو نے اپنی خبروں میں ملک بھر کے مختلف حصوں کے موسم کی تفصیلی کوریج پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے۔
ڈی ڈی نیوز روزانہ صبح اور شام اپنے نیوز بلیٹن میں موسم سے متعلق رپورٹ پیش کرتا ہے۔ آل انڈیا ریڈیو نیوز اپنے اہم بلیٹنوں میں موسم سے متعلق سبھی اہم اَپڈیٹ دیتا رہتا ہے۔
ڈی ڈی کسان آدھا گھنٹے والے 3 تازہ موسم بلیٹن اور 5 منٹ کی مدت والے 4 تازہ موسم بلیٹن کے ساتھ ہر دن موسم پر مذکور تفصیلی پروگرام نشر کرتا ہے۔
موسم سے متعلق ان خبروں میں ملک بھر میں موسم کی صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے، کشمیر سے لے کر کنیا کماری تک، گلگت سے لے کر گوہاٹی تک، بلتستان سے لے کر پورٹ بلیئر تک کے مختلف مقامات کے درجہ حرارت کو پیش کرتے ہوئے ملک کے کونے کونے سے موسم سے متعلق ہر چھوٹی بڑی تفصیلات کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ ان خبروں میں مختلف خطوں کے کسانوں، موسمی فصلوں کی کھیتی کے لئے اپنائی اور نہیں اپنائی جانے والی باتوں کے بارے میں صلاح و مشورہ اور زرعی ماہرین کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال بھی شامل ہوتا ہے۔
قومی چینلوں کے علاوہ دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو کے علاقائی خبر مراکز بھی متعلقہ علاقائی زبانوں میں روزانہ موسم سے متعلق تازہ ترین صورت حال نشر کرتے ہیں۔
یہ سبھی بلیٹن دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو کے یوٹیوب پلیٹ فارم پر بھی دستیاب ہیں۔
تازہ موسم بلیٹن درج ذیل پلیٹ فارموں پر مشترک کئے جاتے ہیں:
ڈی ڈی کسان موسم رپورٹ: https://www.youtube.com/watch?v=zwoH5iI6F0k
ڈی ڈی نیوز موسم رپورٹ: https://www.youtube.com/watch?v=SMsthz58ihI&feature=youtu.be
آل انڈیا ریڈیو کے ہر نیوز بلیٹن میں موسم کی تازہ ترین جانکاری دی جاتی ہے: https://www.youtube.com/watch?v=FIjoNfUKVCs
******
U-NO. 2393
(Release ID: 1622502)
Visitor Counter : 167