وزارت دفاع

بھارتی فضائیہ کا مِگ-29 (یو پی جی) طیارہ  حادثے کاشکار

Posted On: 08 MAY 2020 12:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 8 ؍مئی، 2020،8؍مئی 2020 کوصبح 10:45 پر ایک مِگ-29طیارہ، جو جالندھر کے نزدیک واقع ایک ہوائی مستقر سے تربیتی مشن کے تحت محو پروازتھا، حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس طیارے میں ایک تکنیکی سقم پیدا ہوگیا تھااورپائلٹ محفوظ طریقےسے طیارے سے چھلانگ لگانے میں کامیاب رہا، کیونکہ وہ اس طیارے کو سنبھال نہیں پا رہا تھا۔ پائلٹ کو ایک ہیلی کاپٹر کےذریعے بچا لیا گیا ہے۔ اس حادثے کی وجوہات کی تفتیش کےلئے ایک کورٹ آف انکوائری کے اہتمام کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U- 2373



(Release ID: 1622096) Visitor Counter : 136