وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وشاکھاپٹنم میں گیس کے رساﺅ کے حادثے کا جائزہ لیا


بنیادی سطح پر صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام کوششیں کی جارہی ہیں

Posted On: 07 MAY 2020 6:30PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وشاکاپٹنم میں گیس کے رسا کے حادثے سے نمٹنے میں کئے جارہے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے کل صبح ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے آفات سے متاثرہ مقام کو بچانے کے لیے، ساتھ ہی ساتھ متاثرہ لوگوں کے تحفظ کے لیے کئے جارہے اقدامات کا تفصیل سے جائزہ لیا اور اس پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ جناب امت شاہ، داخلی امور کے وزرائے مملکت جناب نتیانندرائے اور جی کشن ریڈی کے علاوہ دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔

کل صبح اس حادثے کے بارے میں پہلی اطلاع ملنے کے بعد ہی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کی اور صورتحال سے نمٹنے میں مرکز کی طرف سے انہیں ہر ضروری مدد اور امداد کا یقین دلایا۔ وہ صورتحال کی لگاتار نگرانی کررہے ہیں اور اس پر ان کی قریبی نگاہ بھی ہے۔

 

 

اِس میٹنگ کے فوراً بعد کابینہ سکریٹری نے داخلی امور، ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی، کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز، دوا سازی ، اطلاعات ونشریات کی وزارتوں کے سکریٹریوں، آفات کے بندوبست کے اتھارٹی کے این ڈی ایم اے کے ممبروں اور ڈائریکٹر جنرل نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس ، این ڈی آر ایف، صحت خدمات کے ڈائریکٹر جنرل اور ایمس کے ڈائریکٹر کے علاوہ دیگر طبی ماہرین کے ساتھ تفصیلی جائزہ میٹنگ کی۔ اس کا مقصد خصوصی اقدامات وضع کرنا ہے، جس سے بنیادی سطح پر صورتحال کے بندوبست میں تعاون فراہم کیا جاسکے۔ وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔

میٹنگ میں یہ فیصلہ کیاگیا کہ پونے سے این ڈی آر ایف کا یونٹ کیمیکلز، بایولوجیکل، ریڈیو لوجیکل اور نیوکلیئرسی بی آر این کی ایک ٹیم ناگپور کے نیشنل ماحولیاتی انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ماہر ٹیم کے ساتھ فوراً وشاکھا پٹنم جائیں گے، تاکہ بنیادی سطح پر بحران سے نمٹنے میں ریاستی سرکار کو تعاون دیا جاسکے اور گیس کے رسا کے طویل مدتی طبی اثرات کو کم سے کم وقت میں حل کرنے کے لیے اقدامات بھی کئے جاسکیں۔

وشاکھا پٹنم میں اسٹائی رینی گیس کے رسا کا واقعہ وشاکھا پٹنم ضلع میں گوپال پٹنم منڈل کے آر آر وینکٹا پورم گاں میں آج صبح سویرے 3 بجے ایک کیمیکل پلانٹ میں پیش آیا تھا۔ گیس کے رسا سے آس پاس کے گاوں پر اثر پڑا، جن میں نراوا ، بی سی کالونی، باپو جی نگر، کمپلا پالیم اور کرشنا نگر شامل ہیں۔اسٹائی رینی گیس زہریلی نوعیت کی گیس ہے، جس سے کھال اور آنکھوں میں جلن ہوسکتی ہے اور سانس لینے میں مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔

قومی آفات کے بندوبست کی فورس این ڈی آر ایف کی ٹیم وشاکھاپٹنم میں سی بی آر این کے عملے کے ساتھ فوری طور پر تعینات کی گئی ہیں، تاکہ ریاستی سرکار اور مقامی انتظامیہ کی مدد کی جاسکے اور اسے تعاون دیا جاسکے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم نے حادثے کی جگہ کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو فوری طور پر بحفاظت نکالنے کے لیے کام انجام دیا ۔ پونے سے این ڈی آر ایف کے خصوصی سی بی آر این یونٹ اور ناگپور کی این ای ای آر آئی ماہر ٹیم وشاکھاپٹنم کے لےے روانہ ہوگئی ہے، اس کے علاوہ صحت خدمات کے ڈائریکٹر جنرل ڈی جی ایچ ایس بنیادی سطح پر طبی پیشہ ور افراد یعنی طبی ڈاکٹروں کو خصوصی طبی مشورہ فراہم کریں گے۔

گیس کے رسا والے کمپانڈ کی علامات، اس کے اثر اجاگر ہونے والے عام علامات ابتدائی علاج کے اقدام، احتیاطی اقدامات، کیا کریں اور کیا نہ کریں کے بارے میں جانکاری کے لیے یہاں کلک کریں۔

م ن، ح ا، ع ر

U-2357



(Release ID: 1622089) Visitor Counter : 84