ریلوے کی وزارت

انڈین ریلویز انسٹی ٹیوٹ فار میکینکل اینڈ الیکٹریکل انجینئرنگ (آئی آر آئی ایم ای ای) کی جمال پور سے لکھنٔو منتقلی کے بارے میں وضاحت

Posted On: 07 MAY 2020 4:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  7 مئی 2020،       میڈیا میں یہ رپورٹ آئی ہے کہ انڈین ریلویز  انسٹی ٹیوٹ فار میکینکل اینڈ الیکٹریکل انجینئرنگ (آئی آر آئی ایم ای ای) کی جمال پور سے لکھنٔو منتقلی کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔

ریلوے کی وزارت کے ذریعہ یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ آر آئی ایم ای ای  کوجمال پور سے لکھنٔو شفٹ کرنے کا اس کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اس سلسلے  میں دیا جانے والا کوئی بھی بیان غلط  اور گمراہ کن ہے اور  اس کو ریلوے کی وزارت نے منظوری نہیں دی ہے۔

درحقیقت ریلوے کی وزارت  آئی آر آئی ایم ای ای کی  سرگرمیوں میں  وسعت کا منصوبہ تیار کررہی ہے، جس کا مقصد ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی اور منیجمنٹ میں تعلیمی پروگرام چلانا بھی ہے۔ جمال پور میں ایک سال کے ڈپلومہ کورس کے ساتھ کئی اضافی تعلیمی پروگراموں  کو شروع کرنے کا منصوبہ ہے جس کے  لیے نصاب تیار کرنے کا کام جاری ہے۔ انڈین ریلویز  کو آئی آر آئی ایم ای ای کی  تاریخ اور وراثت پر بہت فخر ہے اور  اس کو اس کے موجودہ مقام سے منتقل کئے جانے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔ در حقیقت اس کو مزید مستحکم کرنے اور موجودہ مقام پر  اس کے رول کے وسعت دینے  کے لئے تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔

خصوصی طور پر ریلویز اور عمومی طور پر  ہندوستان میں نقل و حمل کے شعبے میں بہت زیادہ ترقی اور تبدیلی آئی ہے۔ جمال پور میں آئی آر آئی ایم ای ای  جیسا ایک اچھی طرح س تیار کیا گیا  تربیتی اور تعلیمی ادارہ نہ صرف انڈین ریلویز کے ملازموں کو  تربیت فراہم کرانے میں  اہم رول ادا کررہا ہے بلکہ  خطے کی اقتصادی ترقی  تعاون دینے اور  بہار اور آس پاس کے علاقوں کے نوجوانوں کو  معیاری  پروفیشنل تعلیم اور ہنرمندی بھی فراہم کرارہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(07-05-2020)

U-2351



(Release ID: 1621999) Visitor Counter : 127