سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈی ایس ٹی انسپائر فیکلٹی میں ایسے ایسے نینو میٹرئیل تیار کیے ہیں جن میں آبی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے تونائی کے ذخیرے کا استعمال اور آپٹیکل سینسرز کا استعمال کیا جا سکتا ہے
ایس ای آر ایس سے انتہائی کم ارتقاض پر پانی میں موجود مضر صحت ذرات کا پتا لگانے میں مدد مل سکتی ہے
Posted On:
06 MAY 2020 6:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 06 مئی 2020 / ڈاکٹر آشیش کمار مشرا جو وارانسی میں بنارس ہندو یونورسٹی کے آئی آئی ٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں اور انہیں حکومت ہند کے ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے انسپائر فیکلٹی ایوارڈ مل چکا ہے۔ انہوں نے اپنے گروپ کے ساتھ مل کر ، سپر کیپسیٹرز کی ہائی اینرجی ڈینسٹی اور پاؤر ڈینسٹی حاصل کرنے کے لیے نینو میٹیریلز پر مبنی سپر کیپیسیٹرز تیار کرنے میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔
انسانی آبادی میں اضافے اور ٹیکنالوجی میں پیش رفت کی وجہ سے توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے سبب انسانی سماج کو بڑا چیلنج درپیش ہے۔ سپر کیپیسیٹرز کی ہائی اینرجی ڈینسٹی سے پتہ چلتا ہے کہ مستقل کرنٹ ریچارج کیے بغیر لمبی مدت کے لیے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ لہذا آٹو گاڑیاں بغیر چارج کیے زیادہ لمبی دوری تک چلائی جا سکتی ہیں۔ سپر کیپیسیٹرز ان مقاصد کےلیے ایک متبادل ہو سکتے ہیں۔
ڈاکٹر مشرا اور آئی آئی ٹی میں ان کے تحقیقی گروپ نے 100 ڈگری سینٹی گریڈ کے ایک معتدل درجۂ حرارت پر ایک مختفف گرافین آکسائڈ تیار کیا ہے، جو ہائی کیپیسیٹنس کارکردگی انجام دیتا ہے۔ اس کی تیاری کا عمل ایک کم لاگت والا عمل ہےجس کی وجہ سے یہ تجارتی مقصد کے لیے مناسب ہے۔ ان کے اس کام کے بارے میں میٹریلز ریسرچ ایکسپریس میں مضمون شائع ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔
U - 2334
(Release ID: 1621841)
Visitor Counter : 216