وزارت دفاع

بی آر او لاک ڈاؤن کے دوران اٹل سرنگ کے کام پر لگا ہوا ہے ، تاکہ اسے ستمبر 2020 تک مکمل کیا جاسکے

Posted On: 05 MAY 2020 4:12PM by PIB Delhi

سرحدی سڑک تنظیم (بی آر او) کی جانب سے ہماچل پردیش کے پیر پنجال حدود میں اسٹریٹجک اٹل سرنگ کا کام مکمل کرنے کے لئے سرگرم اقدامات کئے جارہے ہیں ، جو تعمیر کے اہم مرحلے میں ہے۔

سڑک سطح کے کاموں، لائٹنگ ، وینٹیلیشن اور انٹلی جنٹ ٹریفک کنٹرول سسٹم سمیت الیکٹرو۔ میکینک فٹنگس کی تنصیب پر کام کیا جارہا ہے۔ سرنگ کے نارتھ پورٹل پر دریائے چندر کے پار 100 میٹر لمبائی پر مشتمل ایک اسٹیل سپر اسٹرکچر پل کا کام بھی زیر تعمیر ہے۔ کووڈ۔ انیس وبا کے پھیلنے کی وجہ سے دس دنوں کے لئے کام روک دیا گیا تھا۔

ڈائریکٹر جنرل بارڈر روڈس لیفٹیننٹ جنرل ہرپال سنگھ نے ہماچل کے وزیر اعلی شری جئے رام ٹھاکر کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا تھا۔ اس کے نتیجے میں 05 اپریل ، 2020 کو ریاستی حکومت کے ساتھ فعال تال میل کے ساتھ سائٹ پر لیبر کے ساتھ کام دوبارہ شروع کیا گیا۔ منصوبہ بندی کے مطابق ستمبر 2020 میں اس کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے اٹل سرنگ میں کوویڈ 19 سے متعلق تمام ضروری احتیاطی تدابیر کو بروئے کار لاتے ہوئے کام کئے جا رہے ہیں۔

اٹل سرنگ کی تعمیر اس لئے کی جا رہی ہے کیونکہ نومبر اور مئی کے درمیان مکمل طور پر برف سے ڈھکے رہنے کے سبب منالی - سرچو-لیہ روڈ ہر سال چھ مہینوں کے لئے بند رہتا ہے۔ یہ سرنگ منالی کو سال بھر وادی لاہول سے جوڑے گی اور اس سے منالی۔ روہتانگ پاس سرچو۔ لیہ روڈ کی سڑک لمبائی 46 کلو میٹر تک کم ہوجائے گی۔ سرنگ کے ذریعہ لاہول کے لوگوں کو ہندوستان کے باقی حصوں سے جوڑنے کے علاوہ یہ سرنگ سیکیورٹی فورسز کو آگے کی رابطہ کاری کے لئے ایک اہم اسٹریٹجک فائدہ حاصل کرنے میں بھی مدد دے گی۔

PLZ VIDEO

 

**************

 

م ن۔ن ا ۔م ف  

U: 2290



(Release ID: 1621340) Visitor Counter : 208