عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

سینٹرل ویجیلینس کمشنر سنجے کوٹھاری نے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ سے ملاقات کی

Posted On: 05 MAY 2020 2:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،05؍ مئی2020:سینٹرل ویجلینس  کمشنر سنجے کوٹھاری نے اپنا نیا چارج سنبھالنے کے بعد  عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے علاوہ وزیر اعظم کے دفتر میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ سے ملاقات کی۔اس سے پہلے جناب سنجے کوٹھاری صدر جمہوریہ کے سیکریٹری تھے۔

جناب کوٹھاری نے ڈاکٹر جتندر سنگھ کو بتایا کہ  بدعنوانی کی روک تھام کے قانون کے تحت  سینٹرل ویجیلنس کمیشن کےدائرہ اختیار کو بڑھا دیا گیا ہے اوراس میں  مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کو شامل کرلیا گیا ہے۔

 

*************

 

م ن۔ح ا۔ ن ع

 (U: 2285)



(Release ID: 1621176) Visitor Counter : 147