وزارات ثقافت

نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے جمع کیے ہوئے آرٹ ورک سے نایاب اور اندیکھے فن پاروں کی نمائش کے لیے آن لائن پروگرام این جی ایم اے کے سنگرہ سے پیش  کرے گی


اس ہفتے کا عنوان فن کاروں کے ذریعے فنکار جناب ربندر ناتھ ٹیگور سے معنون ہے

Posted On: 04 MAY 2020 5:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  04  مئی 2020  / نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ کووڈ – 19 کی وجہ سے عارضی طور پر بند ہے لیکن کووڈ – 19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران نمائش دیکھنے کا جذبہ لوگوں میں کم نہیں ہوا ہے۔ نئی دلی کی نیشنل گیلری آف مارڈن آرٹ  فخریہ انداز میں اپنا آن لائن پروگرام این جی ایم اے کے سنگرہ سے پیش کرے گی۔  اس  آن لائن پروگرام  میں نایاب اور اندیکھے فن پاروں کی نمائش کی جائے گی جو  اس نے عجائب خانے میں محفوظ کیے ہوئے ہیں۔ یہ پروگرام این جی ایم اے کے کلیکشن سے مختلف ہفتے وار  / روزانہ موضوعات پر مبنی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YO7D.jpg

اس ہفتے کا موضوع فن کاروں کے ذریعے فن کار ہے  اور گرو روبندر ناتھ ٹیگور سے منصوب ہے۔ اس ہفتے کا یہ پروگرام 07 مئی 2020 کو 159 ویں سال گرہ کے موقع پر  منعقد ہو رہا ہے۔ آئندہ دنوں میں بہت سے موضوعات کے تحت پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ اِن آن لائن پروگراموں اور نمائشوں سے مصوری کے شائقین ، مصوروں ، آرٹ سے متعلق دانشوروں ، طلبا اور ٹیچر اور اساتذہ وغیرہ کو اپنے گھروں پر ہی ایسے فن پارے دیکھنے کا موقع ملے گا جو نایاب یا ان دیکھے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UOS5.jpg

 

نئی دلی کی نیشنل گیلری  آف مارڈن آرٹ  نے اس سے پہلے بھی جیمینی رائے اور راجہ روی ورما جیسی مختلف آن لائن نمائشوں کا انعقاد کیا ہے۔ اس نے اپنے مستقل محفوظات میں سے بین الاقوامی دنوں کے موقع پر ان پاروں کی نمائش کی ہے جن سے خواتین کا بین الاقوامی دن، رقص سے متعلق بین الاقوامی دن اور کارکنوں سے متعلق بین الاقوامی دن ، یہ نمائشیں این جی ایم اے کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے پلیٹ فارموں پر دستیاب ہیں۔

این جی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل جناب ادویتا چرن گرنائک نے کہا "کووڈ – 19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے میوزیم کی گیلریاں بند ہو جانے کے سبب  ہمارے جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی ہے  اور ہمارا رابطہ اپنے ناظرین سے منقطع نہیں ہوا ہے۔ اس کے بجائے ہمیں ایک اور پرجوش طریقے سے اپنے ناظرین سے رابطہ رکھنے کا موقع ملا ہے۔ جو ویب اور سوشل میڈیا کے ذریعے ایک وسیع تر  دنیا ہے۔  آرٹ کے شائقین کی برادری کی طرف سے ان سبھی کوششوں کا  تہہ دل سے خیرمقدم کیا جا رہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم مستقبل قریب میں بھی اس طرح کے خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

 

                             

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 2269


(Release ID: 1621149) Visitor Counter : 241