بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
بہت چھوٹی چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعت ایم ایس ایم ای کی مرکزی وزارت زرعی ایم ایس ایم ای پالیسی پر کام کررہی ہے:نتن گڈکری
مرکزی وزیر نے صنعتی کلسٹر اور لوجسٹک پارکس میں مستقبل کی سرمایہ کاری کرنے کے لئے ایک موقع کے طورپر دہلی-ممبئی گرین ایکسپریس شاہراہ کی نئی صف بندی پر زور دیا
خوبصورت اور عمدہ صنعت کو درآمد شدہ مصنوعات کے بجائے بھارتی آیورویدک مصنوعات کی استعمال کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے :گڈکری کی تجویز
Posted On:
04 MAY 2020 6:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،04؍ مئی2020: بہت چھوٹی چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں ایم ایس ایم ای اور سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے بتایا ہے کہ وزارت ایک زرعی ایم ایس ایم ای پالیسی پر کام کررہی ہے، جو مقامی خام سامان استعمال کرتے ہوئے سامان اور مصنوعات تیار کرنے کے لئے دیہی ، قبائلی ، زرعی اور جنگلاتی علاقوں میں صنعت کاری کی ترقی پر توجہ دے گی۔
جناب گڈکری ایم ایس ایم ایز پرکووڈ-19 یعنی کورونا وائرس کے اثرات کے بارے میں ایس ایم ای چیمبر آف انڈیا ، ایس ایم ای ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے نمائندوں اور خوبصورت اور عمدہ صنعت کے نمائندوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد میٹنگوں کے ذریعے اظہار خیال کررہے تھے۔
جناب گڈکری نے صنعت پر زور دیا کہ صنعتوں کے ذریعے اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ضروری احتیاطی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کاروباری سرگرمیوں کے دوران پی پی ای( ماسک ، سینیٹائزر وغیرہ) کے استعمال پر زور دیا اور سماجی فاصلے کے ضابطوں کو برقرار رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ برآمدات بڑھانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ساتھ ہی ساتھ درآمدکی بجائے گھریلو پیداوار کو بڑھائے جانے کی ضرورت پر بھی توجہ مرکوز کی جائے۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ صنعت کو چاہئے کہ وہ معلومات کو دولت میں تبدیل کرنے کےلئے اختراع ، صنعت کاری، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، تحقیق، ہنرمندی اور تجربات پر زیادہ توجہ دیں۔
وزیر موصوف نے اس بات پر توجہ مبذول کرائی کہ جاپان کی حکومت نے چین سے جاپانی سرمایہ کاری کونکالنے اور اسے کہیں اور منتقل کرنے کے لئے اپنی صنعتوں کے واسطے خصوصی پیکیج کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کےلئے موقع ہے جسے تیزی سے لپک لینا چاہئے۔
مرکزی وزیر جناب گڈکری نے اس بات پر مزید زور دیا کہ دہلی-ممبئی گرین ایکسپریس شاہراہ کی نئی صف بندی پر کام پہلے ہی شروع ہوچکا ہے اور صنعت کے لئے یہ ایک موقع ہے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ لوجسٹکس پارکس اور صنعتی کلسٹرس میں مستقبل کی سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میٹرو سٹیز(بڑے شہروں)کے علاوہ علاقوں میں صنعتی کلسٹر کے دائرے کو وسعت دیئے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے صنعتوں سے اس میں شرکت کی اپیل کی۔
جناب گڈکری نے درآمد شدہ مصنوعات کے بجائے ہندوستانی آیورویدک مصنوعات کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لئے عمدہ اور خوبصورت صنعت کی تجویز پیش کی۔ وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ بہت چھوٹ چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں نے آیوش وزارت کے ساتھ ایک اقرار نامے پر دستخط کئے ہیں، تاکہ تربیت ، ہنرمندی، ہینڈ ہولڈنگ اور صنعت کاری کی ترقی کے شعبوں میں ایم ایس ایم ایز کی وزارت کی مختلف اسکیموں کے ذریعے آیوش کے سیکٹر کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ عمدہ اور خوبصورت صنعت کے ممبروں کو ایم ایس ایم ای کے تحت رجسٹریشن کرانا چاہئے، تاکہ وہ ایم ایس ایم ای کی وزارت کی مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکیں۔
بات چیت کے دوران نمائندوں نے کچھ تجاویز کے ساتھ کووڈ-19جیسی عالمی وباء کے پیش نظر مختلف ایم ایس ایم ایز کو درپیش مختلف چیلنجوں سے متعلق اپنے تحفظات اور تشویش کا اظہار کیا اور اس سیکٹر کو آگے بڑھانے کے لئے حکومت سے تعاون کی درخواست کی۔
کانفرنس میں کچھ اہم معاملات اور تجاویز اُجاگر کی گئیں اور جو تجاویز دی گئیں ،ان میں مزدوروں کے ای ایس آئی اور پروویڈنٹ فنڈز سے سے لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران ان کی تنخواہوں کی ادائیگی ،قرض کی ادائیگی میں التوا کو مزید توسیع دینا اور ایم ایس ایم ایز کے لئے ہیلپ لائن اور مالیہ کی رسائی کو مستحکم بنانا شامل ہے۔
جناب گڈکری نے نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ متعلقہ شعبوں سے ان مسائل کو اٹھائیں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بحران پر قابو پانے کے لئے سبھی فریق ایک مربوط طریقہ کار اپنائیں۔ انہوں نے صنعت سے اپیل کی کہ اس بحران سے نمٹنے کے لئے اس لمحے کے دوران ایک مثبت رویہ اپنائے۔
*************
م ن۔ح ا۔ ن ع
(U: 2278)
(Release ID: 1621142)
Visitor Counter : 263