وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز کے تحت دارجلنگ کے مالا مال ورثے کے طور پر  ‘‘ہمالیہ کے پہلو میں واقع بنگال’’ کے 14ویں ویبینار کا اہتمام کیا

Posted On: 04 MAY 2020 1:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،4 ؍مئی، 2020،بھارتی ہمالیائی خطہ اپنے آپ میں ایک مکمل منزل مقصود ہے، جسے  مختلف النوع تجربات کے حصول کےلئے پورے سال  رسائی کے تحت لایا جا سکتا ہے۔عظیم ہمالیائی سلسلے کا 73فیصد حصہ بھارت میں واقع ہے۔ ہمالیہ بھارت  کو سال کے 12مہینے سیاحت  سے مملومواقع فراہم کرتاہے۔ چاہے یہ سخت  مخاطری سفر ہوں یا معمولی ہلکے پھلکے مخاطری سفر، ہمالیائی علاقے میں واقع  مالا مال نباتات اور حیوانات، حیاتیاتی تنوع سے بھرپور مقامات، خوبصورت جھیلوں سے لے کراعلیٰ طول البلد پر واقع برف پوش چوٹیاں ، مختلف النوع ثقافتی برادریوں سے لے کر روحانیت اور صحت بخش ماحول، سیلانیوں کے لئے باعث کشش رہتا ہے۔

 

سیاحت کی وزارت کے تحت دیکھو اپنا دیش ویبینار کے 14ویں اجلاس کا اہتمام 2 مئی 2020 کو ہمالیہ کے پہلو میں واقع بنگال کے عنوان سے ایک پرزنٹیشن کی شکل میں جناب سپریتم (راج)، باسو ، ہیلتھ ٹورزم پرائیویٹ لمیٹیڈ کی جانب سے پیش کیاگیا، جس نے مندوبین کو دارجلنگ، دارجلنگ کی تاریخ، افسانوی دارجلنگ ہمالیائی ریلوے ( ڈی ایچ آر)، یا ٹوائے ٹرین اور ٹریکس اور ٹریلس اور ڈاک بنگلوں اور چارٹرٹرین، گاؤں کی ثقافت اور وہاں قیام کی لطف اندوزی پر مشتمل ورثے سے روشناس کرایا۔

 

ہمالیہ کوایک سیاحتی منزل کے طور پر پیش کرنے کے توسط سے سیاحت کی وزارت نے بھارت کو سال کے 12مہینے سیاحت کی منزل بنا دیا ہے،کیونکہ بھارتی ہمالیہ خطہ سیاحوں کو سال بھر اپنی جانب متوجہ کرنے کی قوت رکھتا ہے۔ سیاحت کی وزارت سودیش درشن اسکیم کے تحت منصوبہ بند اور ترجیحاتی طریقے سے ملک میں موضوعاتی سرکٹوں کو فروغ دینے کے عمل میں مصروف ہے۔ ہمالیائی سرکٹ اس اسکیم کے تحت شناخت شدہ موضوعات میں سے ایک موضوع ہے۔

 

ویبینار کے اجلاس اب درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں:ساتھ ہی ساتھ وزارت سیاحت حکومت ہند کے میڈیا ہنڈل پربھی دستیاب ہیں۔

https://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA/

اس سلسلے میں آئندہ ویبینار، جس کا عنوان ‘‘پنجاب-بروشر سے پرے’’ہے، 5؍مئی 2020کو صبح 11بجے منعقدہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن۔ک ا۔

U-2258



(Release ID: 1620894) Visitor Counter : 127