محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف او ملازمین نے پی ایم کیئرس فنڈ میں ڈھائی کروڑ روپے کا عطیہ دیا

Posted On: 03 MAY 2020 5:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،3مئی 2020/ ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے ملازمین، کووڈ 19 وبائی مرض سے پیدا ہونے والے قومی بحران سے نمٹنے کے حکومتی اقدام کی حمایت کرنے کے لئے بھی آگے آئے ہیں اور انہوں نے پی ایم کیئرس فنڈ میں اپنی ایک دن کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر پیش کی ، جو ڈھائی کروڑ کے قریب ہے۔ ای پی ایف او ، جو دنیا کی سب سے بڑی سماجی تحفظ  تنظیم ہے ، ہر ممکن طریقے سے قوم کی خدمت کے لئے پرعزم ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کووڈ -19 کو وبائی مرض قرار دیا ہے۔ جس نے لاکھوں ہندستانیوں کی صحت اور  معاشی تحفظ کے لئے  سنگین چیلنج  کھڑے کردیئے ہیں۔

حکومت ہند نے ایک عوامی چیریٹی ٹرسٹ 'وزیر اعظم شہری امداد اور ہنگامی صورتحال امدادی فنڈ' (پی ایم کیئرس فنڈ) کے نام سے قائم کیا ہے ، جس کا بنیادی مقصد کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال یا بحران سے نمٹنا ہے۔

ای پی ایف او افسران اور ملازمین پی ایم پی جی کے وائی پیکیج کے تحت امداد فراہم کرنے کے لئے کوڈ کے دعووں سمیت ای پی ایف کی واپسی یا نکاسی کے دعوؤں کو تیزی سے حل کرنے میں اضافی کوششیں کررہے ہیں اور تعاون دے  رہے ہیں۔

************

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-2245



(Release ID: 1620871) Visitor Counter : 185