ریلوے کی وزارت

سیفٹی اور آپریشن صلاحیت کو بہتر کرنے کیلئے انڈین ریلویز کے بیک اینڈ جانبازوں نے اس لاک ڈاؤن کے دوران یارڈ ری ماڈلنگ اور سیزرس کراس اوور کی جدید کاری کیلئے کافی عرصے سے زیر التوا پلوں اور پٹریوں کے اہم رکھ رکھاؤ کے کاموں کو کامیابی کے ساتھ پورا کیا


کئی برسوں تک زیر التوا رہنے کے سبب یہ ملک بھر کے مختلف زون میں انڈین ریلویز کیلئے مشکلوں کا سبب رہے
ٹریک، سگنل اور اوورہیڈ ایکویپمنٹ (او ایچ ای) مینٹینر س کے ساتھ تقریباً 500 جدید ترین بھاری ڈیوٹی ٹریک مینٹی ننس مشینوں نے 12270 کلو میٹر لمبی سیدھی پٹریوں اور 5263 ٹرن آؤٹ کے التوا میں پڑے ٹریک رکھ رکھاؤ کے کام کو پورا کرنے کیلئے 10749 مشین کئی دنوں تک مسلسل کام کیا ہے
30182طویل پٹریوں اور 134443 ریل ویلڈ میں الٹراسونک فلاڈیٹیکشن (یو ایس ایف ڈی) کاکام یو ایس ایف ڈی مشین کی مدد سے کیا گیا ہے
انڈین ریلویز نے اسے ‘زندگی میں صرف ایک بار حاصل ہونے والا موقع’ جیسا مانتے ہوئے لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران ان کاموں کو پورا کرنے کی اسکیم بنائی تاکہ ان زیر التوا رکھ رکھاؤ کے کاموں نپٹانے کے ساتھ ساتھ ٹرین خدمات کو متاثر کیے ہوئے بغیر ہی کام کو پورا کیا جاسکے

Posted On: 02 MAY 2020 1:14PM by PIB Delhi

 

انڈین ریلویز کے  بیک اینڈ جانبازوں نے اس لاک ڈاؤن کے دوران  یارڈ ری ماڈلنگ ، سیزرس کراس اوور کی جدید کاری اور پلوں کی مرمت جیسے  کافی عرصے سے  زیر التوا رکھ رکھاؤ کے کاموں کو کامیابی کے ساتھ پورا کیا ہے۔ کئی برسوں تک التوا میں رہنے کے سبب  یہ اکثر  انڈین ریلویز کیلئے  مشکلوں کا سبب رہے۔

انڈین ریلویز نے پارسل ٹرینوں اور مال گاڑیوں کے ذریعے سبھی ضروری اشیاء کی  سپلائی چین کو  بلا روکاوٹ یقینی بنانے کے علاوہ  کافی عرصے سے زیر التوا  رکھ رکھا ؤ کے کاموں کو اس لاک  ڈاؤن کی مدت کے دوران کامیابی کےساتھ پورا کیا ہے کیوں کہ کووڈ-19 کے سبب مسافر خدمات کو روک دیا گیا ہے۔

انڈین ریلویز نے کافی عرصے سے  زیر التوا ایسے  متعد د رکھ رکھاؤ کے کاموں پر  توجہ مرکز کی  جن میں طویل مدت تک آمد ورفت کو روکنے کی ضرورت درپیش ہوتی ہے۔ یہ کام کئی برسوں سے  زیر التوا تھے اور ان کی وجہ سے  ریلویز کو  سخت چیلنجوں کا  سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ انڈین ریلویز نے اسے ‘ زندگی میں صرف ایک بار ملنے والا موقع’ جیسامانتے ہوئے لاک ڈاک کی مد ت کےدوران ان کاموں کو پورا کرنے کی اسکیم بنائی  تاکہ  ان زیر التوا رکھ رکھاؤ کے کاموں کو نمٹانے کے ساتھ ساتھ  ٹرین خدمات کو متاثر کیے بغیر ہی کام  کو پورا کیا جاسکے۔

Description: C:\Users\RB-10914\Downloads\WhatsApp Image 2020-04-30 at 08.09.54.jpeg

ریلویز کے اثاثوں کارکھ رکھاؤ باقاعدگی کے ساتھ کا جاتا ہے  تاکہ عام شہریوں کیلئے  ضروری اشیاء  کی سپلائی چین کو مستقل جاری رکھا جاسکے۔

ٹریک ، سگنل اور اوور ہیڈ ایکویپمنٹ (او ایچ ای) مینٹینر کے ساتھ لگ بھگ 500 جدید ترین  بھاری ٹریک مینٹی ننس  مشینوں نے  12270 کلو میٹر  طویل سیدھی پٹریوں اور 5263 ٹرن آؤٹ  کے   زیر التوا ٹریک رکھ رکھاؤ کےکاموں کو پوراکرنے کیلئے  10749 مشین  کئی دنوں تک باقاعدگی کے ساتھ کام کیا ہے۔

پٹریوں کی  صحیح صورتحال کی نگرانی وقتاً فوقتاً اوسیلیشن مانیٹرنگ سسٹم  (او ایم ایس) کے ذریعے کی جاتی رہی ہے۔  او ایم ایس  ٹیسٹ کے ذریعے  اشارہ کردہ  5362 پیک لوکیشن  پر 192488 کلو میٹر طویل پٹریوں کاجائزہ لیا گیا تاکہ  بہتر معیار کو یقینی بنایا جاسکے۔ 30182 کلو میٹر طویل پٹریوں  اور 134443 ریل ویلڈ میں  الٹراسونک  فلا ڈیٹیکشن  (یو ایس ایف ڈی)  کاکام  یو ایس ایف ڈی مشین کی مدد سے کیا گیا ہے۔ لونگ ویلڈیڈ(ایل ڈبلیو آر) کی  ڈی اسٹریسنگ  جیسی اہم  موسم گرما کی  اہم احتیاطی سرگرمیوں  یا کام جن میں  بڑی تعداد میں  افرادی قوت  کی ضرورت پڑتی ہے ، کو  سماجی دوری بنائے رکھنے کے  اصول کاخیال رکھتے ہوئے ایک نئے طریقہ کار کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔ 2246 کلو میٹر طویل لونگ ویلڈیڈ ریل کی ڈی اسٹریسنگ کی جاچکی ہے۔

پٹریوں سے متعلق کچھ اہم کام:

  1. قاضی پیٹ یارڈ میں لکڑی کے  لے آؤٹ سیزرس کراس اوور کی جگہ پر  اسٹینڈرڈ پری -اسٹریس  کنکریٹ (پی ایس سی) لےآؤٹ کراس اوور لگایا گیا (جنوبی وسطی ریلوے)

زیر التوایارڈ ری ماڈلنگ کیلئے  قاضی پیٹ یارڈ  میں 72 گھنٹے کا ایک اہم بلاک  لیا گیا تاکہ سال 1970 میں  لگائے گئے لکڑی کے پرانے لے آؤٹ سیزرس کراس اوور کی جگہ پر  اسٹینڈرڈ پری –اسٹریس  کنکریٹ (پی ایس سی)  لے آؤٹ کراس اوور لگایا  جاسکے۔ اس سے بہتر  تحفظ یقینی بنائی جاسکے گی اور اس کے ساتھ ہی  یارڈ کے ذریعے ٹرین کی آمدورفت کی رفتار تیز ہوگی۔

Description: C:\Users\PCE\Desktop\CPRO REPORT\KZJ_BEFORE_IMG-20200421-WA0031.jpg

Description: C:\Users\PCE\Desktop\CPRO REPORT\WhatsApp Image 2020-04-28 at 10.08.07 (1).jpeg

Description: C:\Users\PCE\Desktop\CPRO REPORT\WhatsApp Image 2020-04-28 at 10.08.08.jpeg

 

 

  1. وجئے واڑہ یارڈ  میں سیزرس کراس اوور کی جگہ  پی ایس سی لے آؤٹ کراس اوور لگایا گیا (جنوب وسطی ریلوے)

لاک کی مدت کے دوران  9 اپریل 2020 اور 10 اپریل 2020 کو 24 گھنٹے  کے دو بلاک لیے گئے تھے تاکہ لکڑی کے پرانے  لے آؤٹ سیزرس کراس اوور کی  اسٹینڈرڈ   پی ایس سی لےآؤٹ  کراس اوور لگایا  جایا سکے جو یارڈ کے آپریشن میں  ایک اہم لنک اور  لچیلا پن مہیاکرتا ہے۔ اس سے سکندرآباد اور وشاکھا پٹنم کی جانب  ٹرین خدمات کی  آمدورفت میں  بہتری آئے گی۔

Description: C:\Users\kaart\Desktop\WhatsApp Image 2020-04-22 at 15.02.55.jpeg

  1. بڑودہ اسٹیشن میں لائن نمبر1 اور 2 پر سیمنٹ کنکریٹ (سی سی) ایپرن کی مرمت(مغربی ریلوے)

لائن نمبر 1 کے سی سی  ایپرن کی مرمت چار دنوں  (8 اپریل 2020 تا 11 اپریل 2020)کے ٹریفک بلاک میں کی گئی اور لائن نمبر 2 کے سی سی ایپرن کی مرمت  بارہ دنوں (13 اپریل 2020 تا 24 اپریل 2020) کے ٹریفک بلاک میں کی گئی۔  اس میں  الٹراہائی اسٹرینتھ  کا استعمال کرتے ہوئے  اور بالکل بھی متاثر نہ ہونے والا  اور نہ سکڑنے والا  سیمنٹ کا پتلامسالے استعمال میں لایا گیا۔ اس مسالے  نے  متاثرہ  مقامات پر  واقع لائن نمبر 1 او رلائن نمبر 2 پر ٹریک کے پمپنگ  کے کام کو روک دیا ہے۔

Description: C:\Users\RB-10914\Downloads\CC apron before.jpg

Description: C:\Users\RB-10914\Downloads\CC apron after repairs.jpg

 

  1. بنگلورو سٹی یارڈ میں  ری ماڈلنگ  کاکام(جنوب مغربی ریلوے)

میسور راستے پر ٹرینوں کی ایک ساتھ آمدورفت  کیلئے  بنگلورو سٹی یارڈ کی  ری ماڈلنگ کاکام  کامیابی کے ساتھ پورا کیا گیا۔ یہ کام پچھلے دس برسوں سے زیادہ وقت سے  زیر التوا تھا اور  اس کے لئے  عام حالات میں 60 میل / ایکسپریس ٹرینوں کو رد کرنا / معطل کرنا پڑتا۔

پلوں سے منسلک اہم کاکام:

  1. شیوموگا شہر کے پاس  تنگا ندی پر پل نمبر 86 کی ری- گرڈرنگ  (جنوب مغربی ریلوے)

یہ میسور   ڈویزن کے بیرور جنکشن – تیلگپا سیکشن پر ایک اہم پل ہے جس میں 61/100-500 کلو میٹر پر 18.30 میٹر کے  اسٹیل پلیٹ گرڈرس کے 15 پھیلاؤ ہیں۔ عام حالات میں اس کام کیلئے  یومیہ تین گھنٹے  کی اوسط سے  لگ بھگ 45 گھنٹے تک  ٹرینوں کی آمدورفت کو روکنا پڑتا تھا۔

موجودہ اسٹیل گرڈرس معیاری سطح کے نہیں ہیں اور ان کی جگہ پر 50 ٹن کے لوڈنگ اسٹینڈرڈ اسٹیل گرڈرس لگائے جارہے ہیں۔ پل کی اونچائی  ندی کی سطح سے  لگ بھگ 20 میٹر ہے ، سبھی گرڈروں کی  لانچنگ  2 مئی 2020تک پوری ہوجائے گی۔

Description: C:\Users\DCEBS\Desktop\SWR1.jpg

Description: C:\Users\DCEBS\Desktop\swr2.jpg

 

 

  1. چنئی اسٹیشن کے نزدیک واقع  روڈ اوور برج  (آر او بی) کو ڈھانا  (جنوبی ریلوے)

چنئی سینٹرل  اسٹیشن کے نزدیک واقع اور  8 پٹریوں کے اوپر سے گزرنے والے  غیرمحفوظ   آر او بی کو ڈھانے کاکام 26 مارچ 2020 کو شروع کردیا گیا ہے اور یہ کام 3 مئی 2020 تک پوراہوجائے گا ۔ عام حالات میں یہ کام کرنے پر لائن نمبر 1 سے 6 پر 48 گھنٹے تک اور لائن 7 اور 8 (نیم شہری لائنوں)  پر 72 گھنٹے تک ٹرینوں کی آمدورفت کو روکنا پڑتا۔یہی نہیں کم سے کم  دوگنے  وسائل استعمال کرنے  پڑتے اور دوگنی لاگت آتی اور بڑی تعداد میں  ٹرینوں کو رد / اوقات میں تبدیلی کرنی پڑتی جس سے  مسافرریونیو  کا بھاری نقصان ہوتا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011S4R0.jpg

  1. گارڈ والی لیول کراسنگ  نمبر 493 کی جگہ پر سب وے کیلئے 4.65x5.15 میٹر کی لمبائی کےجڑواں باکس  سگمنٹس کو اندر ڈالا گیا۔ (مشرقی ساحلی ریلوے)

وشاکھا پٹنم – گوپالاپٹنم سیکشن کے بیچ سب وے  کاکام 21 اپریل 2020 کو کیا گیا جس کے لئے  9 گھنٹے تک ٹرینوں کی آمدورفت کو روکا گیا۔ اس سے لیول کراسنگ کو بند کرنے میں آسانی ہوگی جس سے عوام کے تحفظ  کو بہتر بنایا جاسکے گا۔ ٹرینوں کی آمدورفت کو روکنے کی ضرورت کو  ذہن  میں رکھتے ہوئے یہ کا م کافی عرصے سے زیر التوا تھا۔

 

Description: C:\Users\DCEBS\Desktop\ecor4.jpg

Description: C:\Users\DCEBS\Desktop\ecor5.jpg

  1. 4x5.5میٹر کا راستہ کھولنے کیلئے راج مندری پُل۔ وشاکھا پٹنم سیکشن میں پُل کی تعمیر(جنوب وسطی ریلوے)

Description: C:\Users\PCE\Desktop\ME_Brief\HUDHUD 1.jpeg

Description: C:\Users\PCE\Desktop\ME_Brief\HUDHUD 2.jpeg

 

اس کام میں ہد ہد طوفان سے متاثرہ علاقے میں نئے پُل کی تعمیر شامل ہے جہاں سال 2013 اور 2014 میں دو مرتبہ پٹری بہہ گئی تھی ، 25 اپریل  2020، 27 اپریل 2020 اور 28 اپریل 2020 کو سات گھنٹے کی اوسط سے کُل 21 گھنٹے تک ٹرینوں کی آمدورفت کو روکا گیا۔ سیلاب کے پانی کو روکنے کیلئے یہ پُل ضروری تھا تاکہ کوئی ٹوٹ پھوٹ نہ ہو۔

  1. پُل نمبر 525 میں  باکس ڈالا گیا (جنوب وسطی ریلوے)

16 باکس (4.6x4 میٹر کاسائز) کو تانگوتورو  - سنگارایاکونڈا کے درمیان 266/7-5 کلو میٹر پر یو پی لائن پر واقع پُل نمبر 525  پر 29 اپریل 2020 کو غیرموافق حالات میں کامیابی کے ساتھ ڈالا گیا۔ جس کے لئے 8 گھنٹے تک ٹرینوں کی آمدورفت کو روکا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image016SUTS.jpg

  1. بھساول ڈویزن کے تحت 6 فٹ اوور بریج (ایف او بی) کا افتتاح (وسطی ریلوے)

لاک ڈاؤن کے دوران 5 ایف او بی شروع کرنے کاکام پورا ہوگیا ہے۔ اس کے تحت بھساول ، بودوار، آکولہ، نئی امراوتی اور چندور بازار ریلوے اسٹیشنوں پر ایک ایک ایف او بی شروع کرنے کاکام پورا ہوگیا ہے۔ نندورا اسٹیشن پر چھٹے  اور آخری  ایف او بی کو بھی  2 مئی 2020 کیلئے   رکھا گیا ہے۔

 

Description: C:\Users\RB-10979\Downloads\IMG-20200430-WA0013.jpg

Description: C:\Users\RB-10979\Downloads\IMG-20200430-WA0012.jpg

  1. لدھیانہ ریلوے اسٹیشن  پر متروک شدہ دو پرانے جڑواں ایف او بی کو منہدم کرنا (شمالی ریلوے)

سال 2014 سے ہی 100 سال پرانے جڑواں ایف او بی کو مسافروں کے استعمال کیلئے بند کردیا گیا تھا۔ حالانکہ او ایچ ای علاقے میں پرانے ایف او بی کو منہدم کرنے کیلئے  نئی دہلی- امرتسر سیکشن پر کئی دنوں تک 10 سے 12 گھنٹے سے بھی زیادہ وقت تک  سبھی لائنوں کو روک کر رکھنا ممکن نہیں تھا۔  لاک ڈاؤن کے دوران ان ایف او بی کو 8 دنوں تک آٹھ سے دس گھنٹے کے  ٹریفک بلاک میں ڈھانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ایف او بی کو کامیابی کے ساتھ ڈھانے کیلئے  پہلے ہی دو ٹریفک بلاک کا استعمال کیاجاچکا ہے۔

Description: C:\Users\RB-10914\Downloads\FoB LDH 2.jpg

  1. نہر کے کام کیلئے سروس گرڈر کاافتتاح (مشرقی وسطی ریلوے)

سمستی پور سیکشن کے  ککرگھٹی – تارسرائے مصروف سگنل لائن سیکشن میں ریاستی سرکار کے نہر کےکام کے سلسلے میں  سروس گرڈر لانچ کرنے کا کافی عرصے سے التوا میں پڑا  ہوا کام پورا  ہوا جس کے لئے دس گھنٹے سے بھی زیادہ وقت تک ٹرینوں کی آمدو رفت کو روکنے کی ضرورت تھی۔

  1. تلاّ  آر  او بی کا انہدام(مشرقی ریلوے)

یہ آر او بی مسافروں کے لئے غیر محفوظ تھا اس لئے دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے اسے بند کردیا گیا تھا۔ کولکاتا ٹرمنل اسٹیشن پر آر او بی کے آٹھ  ٹھہراؤ کو منہدم کردیا گیا  جو گیارہ پٹریوں اور کچھ رُکی ہوئی لائنوں کے اوپر  واقع تھے۔ عام حالات  میں ٹرینوں کی آمدورفت روکنے پر مسافروں (بالخصوص نیم شہری خدمات) اور مال ڈھلائی کی خدمات پر بھاری اثر پڑتا۔

 

Description: C:\Users\SEC To GM\Downloads\Tala 2.jpeg

Description: C:\Users\SEC To GM\Downloads\Tala 3.jpeg

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 2233



(Release ID: 1620758) Visitor Counter : 175