سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ایس این بی این سی بی ایس نے کووڈ-19 سمیت وائرل انفیکشن کے علاج کیلئے قوت مدافعت کو بہتر بنانےکیلئے آکسیڈیٹیو اسٹریس بدلنے کیلئے نینو میڈیسن تیار کیا

Posted On: 30 APR 2020 3:21PM by PIB Delhi

ایس این بوس نیشنل سینٹر فار بیسک سائنسز ، کولکاتا(ایس این بی  این سی بی ایس) کے سائنسدانوں نے ایک محفوظ اور  سستی نینو میڈیسن تیار کیا ہے جس میں جسم کے اندر آکسیڈیٹو تناؤ کو تبدیل کرکے کئی قسم کی بیماریوں کاعلاج کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ تحقیق کووڈ-کے خلاف جنگ میں امید کی کرن پیداکرسکتا ہے کیوں کہ نینو میڈیسن  صورتحال کے مطابق ہمارے  جسم میں ری ایکٹیو آکسیجن اسپیسز (آر او ایس ) کو گھٹکا یا بڑھا سکتی ہے او ر اس مرض کا علاج کرسکتی ہے۔

پستان سے دودھ پلانے والے حیوانات  میں آر او ایس کے کنٹرول میں اضافے کیلئے  اس تحقیق کی صلاحیت کووڈ- 19سمیت وائرس انفیکشن کو کنٹرول کرنے میں نینو میڈیسن کے اطلاق کیلئے  نئے امکانات کیلئےامید پیداکرتی ہے۔ کئی بیماریوں کے خاتمے  اور آکسیڈیشن پروسیس (ریڈوکس) کے لئے  جانوروں کی  جانچ مکمل ہوچکی ہے اور اب  انسٹی ٹیوٹ انسانوں پر  کلینکل آزمائش کرنے کیلئے  افراد کی تلاش کررہا ہے۔

یہ میڈیسن   لیمو عراق کے ساتھ  میگنیز سالٹ سے نکالے گئے نینو ذرّات کو جوڑتی ہے۔ نینو ٹیکنالوجی کی ترکیبوں کا استعمال کرتے ہوئے میگنیز اور سائٹریٹ کی اہم آمیزش  نینو میڈیسن کی پیداوار کرتی ہے۔ فطری طریقے سے تیار کردہ نینو میڈیسن ہمارے جسم کے  خلیات میں ریڈکشن اینڈ آکسیڈیشن پروسیسز  (ریڈوکس) کے تواز ن کو قائم رکھنے کیلئے  اہم پایاگیا۔ خلیات  میں ریڈوکس ردعمل آکسیجن جوڑتی ہے یا گھٹاتی ہے اور  خلیات میں توانائی پیدا کرنے جیسے  کئی عمل کے لئے  لازمی ہیں۔ ریڈوکس ردعمل ری ایکٹیو آکسیجن اسپیسز (آر او ایس) نامی  خلیات کیلئے  مضمر مادوں کی بھی تعمیر کرسکتی ہے جو پختگی کے عمل میں تیزی لاتے ہوئے فوری  لیپڈ (چربی) پروٹین اور  نیوکلیک ایسیڈ کا آکسیٹائز کرسکتی ہیں۔ اسی طرح اسے نوٹ کا جاناچاہئے کہ ہمارے مدافعتی خلیے فطری  طور سے وائرس یا بیکٹریا یا ہمارے جسم کے متاثرہ خلیوں کو مارنے کیلئے آر او ایس کی پیداوار یا آکسیڈیٹو اسٹریس کو انجام دے سکتی ہے۔ اسی طرح  آر او ایس یا آکسیڈیٹو اسٹریس کے  کنٹرول  میں اضافہ ہماری قوت مدافعت کو اپنا فطری کام زیادہ مؤثر ڈھنگ سے کرنے میں تعاون کرتی ہے۔

جانوروں کے خلیے میں نینو میڈیسن کے ذریعے آکسیڈیٹو اسٹریس  کی بڑہوتری  بھی قابل تحسین ہے اور نوزائیدہ بچوں میں  یرقان (پیلیا)  سمیت کئی  بیماریوں کے علاج میں اس کا استعمال ہوسکتا ہے۔ ابھی حال میں انسٹی ٹیوٹ میں  دکھایا ہے کہ نینو میڈیسن دیے جانے کے بعد  زیادہ تر آکسیڈیٹو اسٹریس بلوریبن  (پیلیا پیدا کرنے والے ٹاسک مولیکیول ) کو توڑ سکتے ہیں اور ہائیپر بلروبینیمیا(پیلیا )کا علاج کرسکتے ہیں۔ چوہوں پر کیے گئے ایک تجربے میں  نینو میڈیسن محفوظ   اور نہایت تیز پائے اور ڈھائی گھنٹوں کےاندر بلوریبن کی سطح کو نیچے لے آئے۔ پستان سے دودھ پلانے والے حیوانات  میں ری ایکٹیو آکسیجن اسپیسج (آر او ایس) کے لگاتار  اضافے کی  یہ صلاحیت  کووڈ-19 سمیت وائرس انفیکشن کو کنٹرول کرنے میں نینو میڈیسن کے  استعمال کےنئے امکانات کا راستہ  عطا کرتا ہے۔ ابھی حال میں ہائیڈروجن پیروآکسائڈ جو آر او ایس کے  کلاس کا ہے، کی مقامی دوا کی  پہچان کووڈ-19 سے بچنے کے  ایک طریقے کے  طور پر کی گئی ہے۔ ایک نیبولائزرکے ذریعے سائنس لینے کے راستے میں ہائیڈروجن پیروآکسائیڈ کے استعمال کے ذریعے زیادہ آر او ایس حاصل کیا گیا جس کی صلاح وائرل اسٹرکچر کو توڑ کر کووڈ-19 کو غیرفعال بنانے کے لئے دی جاتی ہے۔ چوں کہ ہائیڈروجن پیروآکسائیڈ کا ڈائریکٹ ایپلی کیشن عام جسم کے  خلیات کے  ڈائریکٹ آکیسڈیشن سمیت کئی طرح کی دقتیں پیدا کرتا ہے، نینو میڈیسن کے ذریعے کیمیکل کا بننا اس کے لئے  فائدے مند ثابت ہوگا۔

یہ نتائج بین الاقوامی جریدوں میں  شائع کیے گئے ہیں، گزشتہ برس اکتوبر میں سبھی ترقی کی ‘رول آف نینو میڈیسن اِن ریڈوکس میڈیٹیڈ ہیلنگ ایٹ مولیکیولر لیبل’ نامی ایک جامع ریویو جرنل بایو مولیکیولر کونسپٹ میں شائع کی گئی ہے۔اس کونسپٹ نے  اس شعبے کے  بین الاقوامی ماہرین کا دھیان فوری طور پر راغب کیا اور اس برس  مارچ میں  نیچر جریدے میں  اسے ریڈوکس میڈیسن میں ایک نیا محاذ ،آر او ایس ریگولیٹنگ خصوصیات  کو شامل کرتےہوئے نینو میٹریل سے متعلق آر او ایس پر مبنی  نینو میڈیسن کا اُبھرتا شعبہ آپٹیمائز ڈ تھیراپیوٹک اثرات کے لئے  مستقبل  امکانات  پیداکرتا ہے۔ چوہوں میں آکسیڈیٹو اسٹریس آر او ایس کو متوازن کرنے میں  تیار کردہ نینو میڈیسن کی صلاحیت حال ہی میں تجربہ  ہائرآکسیڈیٹو اسٹریس (آر اوایس ) اور لیور نقصان  پیداکرنے کیلئے  لیڈ (پی بی) آئی این انجیکٹ کرنےکیلئے کیا گیا تھا۔ ایسا پایا گیا کہ نینو میڈیسن لیڈ ایکسپوزر کے  سبب  پستان سے دودھ پلانے والے حیوان کے آکسیڈیٹیو اسٹریس کو گھٹادیتی ہے اور عضو کے  نقصان کی بھرپائی کرتے ہوئے لیور سے  ٹاکسک آئن  کو ہٹانے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔ ابھی حال میں  کیم میڈ کیم  نے اپنے کوور پر  اس کام کو  اجاگر کیا ہے۔

 

]زیادہ جانکاری حاصل کرنے کیلئے  براہ کرم  ڈاکٹر سمیر کے پال، سینئر پروفیسر ، skpal@bose.res.in سے رابطہ کریں۔

متعلقہ اشاعت کا لنک

https://doi.org/10.2217/nnm.15.83

https://www.livetradingnews.com/surviving-the-coronavirus-disease-how-hydrogen-peroxide-works-172241.html

https://doi.org/10.1038/s41580-020-0230-3

https://doi.org/10.1002/cmdc.202000098

https://doi.org/10.1515/bmc-2019-0019).]

Picture 3

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 2159



(Release ID: 1620226) Visitor Counter : 157