کوئلے کی وزارت

کوئلے کی وزارت نے کوئلہ کانوں میں جلد کام کاج شروع کرنے کے لیے پروجیکٹ پر قریبی نظر رکھنے والے یونٹ کا آغاز کیا

Posted On: 30 APR 2020 6:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  31  اپریل  2020  / کوئلے کی وزارت ( ایم او سی) نے مرکزی حکومت کی طرف سے الاٹ کی گئی کوئلہ  کانوں  میں جلد کام کاج شروع کرنے کےلیے پروجیکٹ پر قریبی نظر رکھنے والے یونٹ (پی ایم یو) کا آغاز کیا۔

یہ تجارت کو آسان بنانے کی اسکیم کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔  جیسا کہ اس کانوں میں کام کاج شروع کرنے کے لیے بروقت اجازت حاصل کرنے میں  ان کمپنیوں کو مدد چلے کی جنہیں کوئلہ کانیں الاٹ کی گئی ہیں۔ ایم او سی کے سکریٹری جناب انیل کمار چین نے اس موقعے پر ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اُن کمپنیوں سے پہلے خطاب کیا، جنہیں کھانے الاٹ کی گئی ہیں۔ ایم او سی کے سکریٹری  ان سے کہا کہ وہ اپنے معاملات حل کرنے میں  کنسلٹنٹ کی  خدمات آزادانہ طور پر استعمال کریں تاکہ کوئلے کی پیداوار جلد از جلد شروع ہو جائے۔

پی ایم یو کوئلہ کانوں نے کام کاج شروع کرنے کے لیے مرکزی  / ریاستی سرکار کی اتھارٹیز کی طرف سے درکار مختلف اجازتیں حاصل کرنے میں کوئلہ کانوں کے الاکیٹیز کو مدد دینے کے لیے لیے شرروع کی گئی ہے۔  امید ہے کہ اس قدم سے کمرشیئل بلاکوں کے بولی کے مرحلے کو آگے بڑھانے کے لیے ، بولی لگانے والوں کر راغب کرنے میں کافی دور تک مدد ملے گی ۔  اس قدم سے کوالیٹی صنعت پیداوار اور تجارتی ماحول میں بہتری آئے گی۔

پروجیکٹ پر قریبی نظر رکھنے والے یونٹ  (پی ایم یو ) میں بولی لگانے سےمتعلق ایک شفاف عمل کے ذریعے میسرز کے پی ایم جی  کو  کنسلٹینٹ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

2020۔05۔01

U - 2163

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



(Release ID: 1620091) Visitor Counter : 171