سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر نے کووڈ-19 سے نمٹنے کی کوششوں کے تحت 25 ادویہ کی شناخت کی

Posted On: 30 APR 2020 7:25PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،30؍اپریل2020: سی ایس آئی آر کووڈ-19 کے وبائی مرض کے خلاف متعدد محاذوں پر نبردآزماہونے والے سرفہرست اداروں میں شامل ہے۔ اس کا اہم مقصد یہ ہے کہ ایسی دواؤں کی شناخت کی جائے ،جنہیں فوری طورپر نئی دواؤں کی جگہ استعمال میں لایاجاسکے، کیونکہ نئی دواؤں کو وضع کرنے میں کافی وقت لگتا ہے۔ عالمی پیمانے پر بہت ساری ادویہ ایسی ہیں جو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے آزمائش کے مراحل میں ہیں، یعنی ان  کی اثر انگیزی پرکھی جارہی ہے۔

بھارت میں کورونا مریضوں کےلئے ادویہ کا انتظام کرنے کی غرض سے سی ایس آئی آر نے ایسی 25 ادویہ کی نشان دہی کی ہے، جنہیں زیر غور لایا جاسکتا ہے۔ ان 25 ادویہ میں سے فیوی پیراویر ایک ایسی دوا ہے، جسے وسیع پیمانے پر وائرل آر این اے پولیمرس سے نمٹنے کے لئے کام میں لایا جاسکتا ہے اور یہی دوا سب سے زیادہ امکانی فوائد کی حامل پائی گئی ہے۔ فیوی پیراویر کو فیوجی فلم ٹویاما  کیمیکل نے وضع کیا ہے اور اسے عام انفلوئنزا  کے عام علاج میں بروئے کار لایا جاتا ہے اور روس ، چین اور جاپان میں فروخت کیا جاتا ہے۔

سی ایس آئی آر-آئی آئی سی ٹی، واقع حیدر آباد نے ایک آسان اور کم لاگت والی سنتھیٹک پروسیس فیوی پیراویر کے لئے وضع کی ہے۔ آئی سی ایم آر کے زیر اہتمام سپلا معقول محدود تجربہ کرے گی۔یعنی سپلنزا کو مارکیٹ میں لانے سے پہلے اس پر تجربہ کرے گی۔

سی ایس آئی آر سپلا بھارت میں کافی عرصے سے قابل استطاعت ادویہ بنانے میں کوشاں ہیں۔

 

*************

 

م ن۔ ن ع

 (U: 2188)


(Release ID: 1620032) Visitor Counter : 266