سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

کووڈ-19 کے ریاضی اور دیگر پہلوؤں کے مطالعے کے لئے ایس ایس آر بی نے سرمایہ فراہمی کو منظوری دی

Posted On: 30 APR 2020 6:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،30؍اپریل2020: سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محکمے ، حکومت ہند کے تحت ایک ادارے  سائنس اینڈ انجینئرنگ ریسرچ بورڈ(ایس ای آر بی)نے کووڈ- 19 کے وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے ریاضی ماڈلنگ اور کمپیوٹیشنل پہلوؤں کے مطالعے کے لئے ایم اے ٹی آر آئی سی ایس اسکیم کے تحت گیارہ پرجیکٹوں کے لئے سرمایہ فراہمی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

مذکورہ مطالعات کا مقصد ہوگا کہ کووڈ-19 سے متعلق مختلف عناصر کا احتساب کیا جائے اور ریاضی؍دیگر زاویوں اور ماڈلوں کے لحاظ سے ان کا مطالعہ کیا جائے۔اس کے لئے بنیادی ایس آئی آر ماڈلوں میں ترمیم کرنی ہوگی۔ چند عناصر میں باہم متزاد  آبادی کے حقائق یا عنصر، بغیر علامات والی  آبادی، نقل مکانی اور قرنطینہ، سماجی طور فاصلہ قائم رکھنے ، لاک ڈاؤن نافذ کرنے اور سماجی اقتصادی عناصر جیسی باتیں شامل ہیں۔ یہ مطالعات بنیادی طورپر بھارتی صورتحال کو سمجھنے کے لئے انجام دیئے جائیں گے اور بنیادی تولیدی تعداد کا ایک تخمینہ پیش کریں گے۔ یہ بیماری ایک سے دوسرے تک کیسے پھیلتی ہے اور کن وجوہات پر پھیلتی ہے،  اسے سے بھی اس کے تحت شامل کیا گیا ہے۔ ان مطالعات کی مدد سے دستیاب اعدادو شمار کا استعمال کرکے مستقبل کے وبائی امراض کی پیشین گوئی جاسکے گی اور چھوت سے پھیلنے والی بیماریوں کے انتظام کے سلسلے میں نئی اور بنیادی جانکاریاں حاصل ہوں گی۔

ملک بھر سے ایس ای آر بی کے تحت پہلے مرحلے کے سلسلے میں بڑی تعداد میں تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ الاٹ کئے گئے پروجیکٹوں کا گوشوارہ درج ذیل ہے:

 

نمبر شمار

پروجیکٹ کا نام

پی آئی کا نام

ادارہ

1.

کووڈ-19 وبائی مرض کی ماڈلنگ اور پیشین گوئی

پروفیسر مہندر کمار ورما

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کانپور

2.

کووڈ-19 کی ترسیل کی رفتار سے متعلق ریاضی پر مبنی ماڈلنگ

پروفیسر منی گھوش

وی آئی ٹی یونیورسٹی چنئی

3.

بھارت میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ سے متعلق ریاضی اور اعدادو شمار پر مبنی ماڈلنگ

پروفیسر سدھارتھ پرتیم چکرورتی

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی گواہاٹی

4.

ایس اے آر ایس-سی او وی -2 سے متعلق ماڈلنگ، تجزیہ اور پیشین گوئی

پروفیسر اتپل منا

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ تھرووننتھاپورم

5.

کووڈ-19 وبائی مرض کے پھیلاؤ سے متعلق انفرادی سطح کی ماڈلنگٍ

پروفیسر شراوری راہل شکلا

سمبوسس انٹرنیشنل یونیورسٹی

6.

کووڈ-19 کی ترسیل کی رفتار سے متعلق علم البدان بھارتی تناظر سے ماڈلنگ اور کمپیوٹیشنل طریقہ کار

پروفیسر نندادو لال بیراگی

جادھو پور یونیورسٹی

7.

بھارت میں کووڈ-19 کی روک تھام سے متعلق غیر ادویہ جاتی وسائل کے اثرات اور لاک ڈاؤن کے بعد نیٹ ورک پر مبنی پیشین گوئی

ڈاکٹر سرجیت پنجا

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن  ٹیکنالوجی، گواہاٹی

8.

کووڈ-19 کے پھیلاؤ سے متعلق پیشین گوئی کا ماڈل

ڈاکٹر گوتم سین

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کھرگا پور

9.

لاک ڈاؤن سے زیادہ سے زیادہ استفادہ، ٹسٹنگ اور الگ تھلگ کرنے کی حکمت عملیاں، جن کا مقصد بھارت میں کووڈ-19 پر قابو حاصل کرنا ہے

ڈاکٹر ہرش وردھن ایچ کاٹکر

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، کانپور

10.

مخصوص نظاموں کے توسط سے ڈی این اے کے ڈھانچوں کے مطالعے کے ذریعے کووڈ-19 کے ممکنہ معالجے کی شناخت

ڈاکٹر پرتبھا

انڈین انسٹی ٹیوٹ آٹ ٹیکنالوجی، رڑکی

11.

وبائی مرض کے پھیلاؤ سے متعلق کثیر پہلوئی کلسٹر اور اعدادوشمار پر مبنی تجزیہ

ڈاکٹر آزاد عالم کھیرانی

انڈین انسٹی آف ٹیکنالوجی، بھیلائی

 

 

(مزید تفصیلات کے لئے برائے کرم ڈاکٹر پرملا موہن، سائنٹسٹ ‘جی’ایس ای آر بی، premilamohan@serb.gov.in , Tel: 011-40000390) سے رابطہ کریں۔

 

*************

 

م ن۔ ن ع

 (U: 2184)


(Release ID: 1620026) Visitor Counter : 146