محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف او نے کاروبار کےلئے ای سی آر داخل کرنے کا عمل آسان بنایا

Posted On: 30 APR 2020 7:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 30اپریل2020،کووڈ-19 کے وبائی مرض کی روک تھام کےلئے حکومت کی جانب سےاعلان کردہ لاک ڈاؤن کے موجودہ منظر نامےاور دیگر رخنہ اندازیوں کے مدنظر کاروبار اور صنعت کا ری کا عمل معمول کے مطابق نہیں چل پا رہاہے اور متعلقہ ذمہ داران اپنے قانونی واجبات  ادا کرنےکےلئے نقد ؍ تحلیلی دقتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ اگر چہ انہوں نے ملازمین کو اپنی تنخواہ کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے۔

 

مذکورہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اور ای پی ایف اینڈ ایم پی ایکٹ 1952 کے تحت دیئے گئے ضوابط پر عمل کرنے کو سہل بنانےکے لئےماہانہ الیکٹرانک چالان اور ریٹرن (ای سی آر) داخل کرنے کے عمل کو قانونی واجبات یا تعاون کی ادائیگی، جس کا ذکر ای سی آر میں ہوتاہے، سے الگ کر دیا گیا ہے۔

 

اب سے آئندہ آجر کی جانب سے  داخل کیا جانے والا ای سی آر اس کے شانہ بہ شانہ تعاون کے بغیر داخل کیا جا سکے گا اور واجبات کی ادائیگی ای سی آر  داخل کرنے کے بعد  کی جا سکے گی۔

 

مذکورہ تبدیلی آجروں کےلئے آسانی فراہم کرے گی، ساتھ ہی ساتھ ایکٹ اور اسکیموں کے تحت آنے والے ملازمین کو بھی سہولت فراہم کرے گی۔

 

آجر کی جانب سے داخل کی جانے والی ای سی آر جب بروقت داخل کی جاتی ہے، تو اس سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ آجر تمام قواعد کی پابندی کرے گا اور اس پر توسیع شدہ وقت کے اندر ادا کئے جانے والے واجبات کے سلسلے میں کسی طرح کا جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔

 

بروقت ای سی آر فائل داخل کرنےسے آجر اور ملازمین کی جانب سے دئے جانے والے تعاون کے شیئر میں تاخیر نہیں ہوگی، جو مرکزی حکومت کی جانب سے اُجرتوں کے مقابلے میں  مجموعی طور پر 24فیصدتعاون  کے بقدر ہوتا ہےاور ای پی ایف کھاتوں میں جمع کرایا جاتا ہے، جو پردھان منتری غریب کلیان یوجنا پیکیج کے تحت آنے والے کم اجرت پر کام کرنے والے کارکنان سے متعلقہ اداروں سے مربوط  ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U- 2180



(Release ID: 1619983) Visitor Counter : 205