دیہی ترقیات کی وزارت

دیہی ترقیات اورپنچایتی راج کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے ریاستوں نے کہا ہے کہ وہ کووڈ-19 سے متعلق تمام تر حفظ ما تقدم اقدامات پر عمل کرتے ہوئے روزگار کی بہم رسانی، دیہی ہاؤسنگ، بنیادی ڈھانچے کی ترقیات سے متعلق تمام اسکیموں کو سرگرمی کے ساتھ نافذ کریں اور دیہی روزی روٹی کو مستحکم بنائیں


ریاستوں کے دیہی ترقیات وزرا کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایم جی این آر ای جی ایس کے تحت خصوصی توجہ آبی تحفظ، زیر زمین پانی کی بھرپائی اور آبپاشی کے کاموں پر مرکوز کی جانی چاہئے ، جس کا تعلق پی ایم جی ایس وائی سے ہے، توجہ منظورشدہ سڑکوں سے متعلق پروجیکٹوں کے سلسلے میں فوری طور پر کام دینے اور التوا میں پڑے سڑک پروجیکٹوں پر کام شروع
کرنے پر ہوگی

پی ایم اے وائی (جی) کے تحت وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ 2.21کروڑمکانات منظور کئے جا چکے ہیں، جن میں سے 1کروڑ 86ہزار مکانات پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں

Posted On: 29 APR 2020 8:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30اپریل2020،20؍اپریل 2020 سے ملک کے ایسے علاقوں میں ، جہاں کووڈ-19 کے لاحق ہونے کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے اور ان علاقوں کو حدبندی والے علاقوں سے علیحدہ رکھا گیا ہے، وہاں مہاتما گاندھی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (ایم جی این آر ای جی ایس)، پردھان منتری آواس یوجنا گرامین (پی ایم اے وائی جی)، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا(پی ایم جی ایس وائی) اور نیشنل رورل لیولی ہوڈ مشن (این آر ایل ایم)، کے تحت کام شروع کیا جا سکتا ہے۔ دیہی ترقیات، پنچایتی راج اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر اور دیہی ترقیات کی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے    ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دیہی ترقیات کے وزرا کے ساتھ آج  2گھنٹے تک چلنے والی ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اگرچہ کووڈ-19 وبائی مرض نے جو چنوتی پیش کی ہے، وہ ازحد سنگین نوعیت کی چنوتی ہے، تاہم انہوں نے سامعین سے کہاکہ وہ اس چنوتی کو دیہی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانے، دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع بہم پہنچانے اور دیہی روزی روٹی میں تنوع پیدا کرنے کے ذریعے موقع میں بدل دیں۔

انہوں نے ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مطلع کیا کہ دیہی ترقیات کی وزارت نے رواں مالی سال کے دوران ان کے لئے پہلے ہی 36400کروڑروپے کی رقم جاری کر دی ہے۔ وزارت نے ایم جی این آر ای جی اے کے تحت 33300کروڑروپے جاری کئے ہیں، جن میں سے 20624کروڑ روپے گزشتہ برس کے اُجرتوں اور سازوسامان کے تمام بقایہ واجبات کے لئے فراہم کئے گئے ہیں۔ یہ منظور شدہ رقم ماہ جون 2020 تک ایم جی این آر جی ایس کے تحت عائد ہونے والے اخراجات کے لئے کافی ہوگی ۔ وزیر موصوف نے ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو یقین دلایا کہ مختلف دیہی ترقیات پروگراموں کےلئے وافر مالی وسائل دستیاب ہیں۔

وزیر موصوف نے ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے گزارش کی ہے کہ وہ روزگار بہم پہنچانے والی دیہی ترقیاتی اسکیموں ، دیہی ہاؤزنگ، بنیادی ڈھانچہ ترقیات  اور کووڈ-19 سے متعلق احتیاط مدنظررکھتے ہوئے دیہی روزی روٹی کو مستحکم بنانے کے سلسلے میں سرگرمی سے دیہی ترقیات اسکیمیں نافذ کریں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایم جی این آر ای جی ایس کے تحت  خصوصی توجہ آبی تحفظ، زمینی پانی کی بھرپائی اور آبپاشی کے کام پر مرکوز ہونی چاہئے اور یہ تمام امور جل شکتی کی وزارت اور آرضی وسائل کے محکمے کی اسکیموں کے ساتھ تال میل بنا کر انجام دیئے جانا چاہئے۔ اس سلسلے میں تفصیلی رہنما خطوط بھی جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرا اور افسران سے گزارش کی کہ وہ ضلعی سطح پر افسران کو ہدایت کریں تاکہ وہ اپنے طور پر متعلقہ محکموں اور دفاتر کے ساتھ مل کر اس طرح کے کاموں کی شناخت کر سکیں اور کام فوری طور پر شروع کر سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U- 2140                    



(Release ID: 1619502) Visitor Counter : 168