عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ممتاز بینکر جناب سریش این پٹیل نے آج ویجلنس کمشنر کے طور پر عہدہ سنبھالا

Posted On: 29 APR 2020 3:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29اپریل2020،جناب سریش این پٹیل نے آج ویجلنس کمشنر کے طور پر عہدے کا حلف لیا۔ سماجی طور پر فاصلہ برقرار رکھنے کے اصولوں کی پابندی کرتے ہوئے موصوف کو عہدے کا حلف مرکزی ویجلنس کمشنر جناب سنجے کوٹھاری کے ذریعے ویڈیو لنک پر دلایا گیا۔ ان کی حلف برداری کی تقریب میں ویجلنس کمشنر جناب شردکمار، سکریٹری اور کمیشن کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MHHS.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MW4Z.jpg

جناب پٹیل کو بینکنگ کے شعبے میں 3دہائیوں سے بھی زائد کا تجربہ ہے۔ موصوف آندھرا بینک کے مینیجنگ ڈائرکٹر اور سی ای او رہ چکے ہیں اور اورنٹیئل بینک آف کامرس میں ایگزیکٹیو ڈائرکٹر بھی رہے ہیں۔ وہ  انڈین بینک ایسوسی ایشن کی انتظامی کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف  رورل ڈیولپمنٹ، نبارڈ کے بینکروں کے رکن بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ آندھراپردیش کی ریاستی سطح کی بینکروں کی کمیٹی کے صدر اور بینکروں کے انسٹی ٹیوٹ آف رورل اینڈ انٹر پرینیور شپ ڈیولپمنٹ کے صدر بھی رہے ہیں۔

موصوف آر بی آئی کے ادائیگی اور سیٹلمنٹ نظام  ( بی پی ایس ایس) کے بورڈ آف ریگولیشن اینڈ سپرویژن کے مستقل انوائٹی اور ویجلنس کمشنر کے طور پر تقرری سے قبل موصوف بینکنگ اینڈ فائننشیئل فراڈس (اے بی بی ایف ایف)، کے مشاورتی بورڈ کے رکن بھی رہے ہیں۔

ویجلنس کمشنر کی مدت کار 4برس یا ان کی عمر 65برس تک پہنچنے تک  کی ہے۔ سنٹرل ویجلنس کمیشن میں ایک سنٹرل ویجلنس کمشنر اور 2 ویجلنس کمشنر ہو سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

(29-04-2020)

U- 2127


(Release ID: 1619267) Visitor Counter : 135