مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

اگرتلہ اسماٹ سٹی نے کووڈ-19 نمونوں کو اکٹھا کرنے کیلئے موبائل کیوسک کا استعمال کیا

Posted On: 28 APR 2020 5:18PM by PIB Delhi

اگر تلہ اسمارٹ سٹی نے کووڈ-19 کے نمونوں کواکٹھا کرنے کیلئے  ایک موبائل کیوسک کو ڈیزائن کیا ہے اور اسے  شہر کے چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) کو سونپا ہے۔ یہ کیوسک نمونوں کو اکٹھا کرنے والے ڈاکٹروں کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے اور ذاتی  حفاظتی آلات (پی پی ای) کی بربادی کی روک تھام کرتا ہے۔ یہ اقدام کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں اگرتلہ  کی ایک بڑی پہل ہے۔

تین پہیے والی گاڑی پر قائم کردہ یہ کیوسک اسے تنگ گلیوں سے گزرنے  کے قابل بناتا ہے اور خود کمیونٹی سے ہی نمونوں کو اکٹھا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ مریضوں کو  نمونہ دینے کیلئے  اسپتال جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ کیوسک نہایت کم وقت میں  بڑی تعداد میں  لوگوں کی  اجتماعی جانچ کو بھی  اہل بناتا ہے ، یہ پہل  اگرتلہ میونسپل کارپوریشن کے میونسپل کمشنر کے ذریعے کی گئی  ہے جو کہ اگرتلہ اسمارٹ سٹی لمیٹیڈ کے  چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) بھی ہیں۔

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012T2W.jpg

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FZUA.jpg

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

 

U NO-2107

 



(Release ID: 1619181) Visitor Counter : 119