وزارت اطلاعات ونشریات
واٹس ایپ پر حکومت کے کورونا سہایتا یوجنا کے تحت 1000 روپئے دینے کا دعویٰ فرضی ہے
Posted On:
25 APR 2020 9:37PM by PIB Delhi
پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کی فیکٹ چیک (حقائق کی جانچ)یونٹ نے آج ایک ٹوئٹ کے ذریعے وضاحت کی ہے کہ حکومت ہند کورونا سہایتا یوجنا کے تحت کسی بھی شخص کو 1000 روپئے کی امداد نہیں دینے جارہی ہے۔ یہ ٹوئٹ واٹس ایپ پر تیزی سے پھیل رہے ایک میسیج کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت نے ایک یوجنا ڈبلیو سی ایچ او کا آغاز کیا ہے جس کے تحت لوگوں کو ایک ہزار روپئے فی کس دیاجارہا ہے۔ میسیج میں کلک کرنے کیلئے ایک لنک دیا جاتا ہے اور جانکاری دستیاب کرائی جاتی ہے۔
ٹوئٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ دعویٰ اور دیا گیا لنک دونوں فرضی ہیں۔ اس پر کلک کرنے کے تئیں لوگوں کو خبردار کیا جاتا ہے ۔
پس منظر
سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی فرضی خبروں کی جانچ پڑتال کرنے اور سپریم کورٹ کے مشاہدات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی آئی بی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی غلط افواہوں کو مسترد کرنے کیلئے پی آئی بی نے پوری طرح وقف ایک یونٹ قائم کیا ہے ۔ ‘PIBFactCheck’ٹوئیٹر پر ایک توثیق شدہ ہینڈل ہے جو باقاعدگی کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آنے والے پیغامات کی نگرانی کرتا ہے۔ اور فرضی خبروں کو روکنے کیلئے اس کے مواد کی جانچ پڑتال کرتا ہے۔ اس کے علاوہ PIB_India ہینڈ ل اور ٹوئیٹر پر پی آئی بی کی مختلف علاقائی یونٹوں کے ہینڈل ٹوئیٹر کمیونٹی کے فائدے کیلئے ہیش ٹیگ PIBFactCheck#کا استعمال کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر کسی بھی خبر کے مستند اور توثیق شدہ ہونے سے متعلق جانکاری ڈالتے رہتے ہیں۔
کوئی بھی شخص سوشل میڈیا پر آنے والے کسی بھی پیغام کے ساتھ ہی اس کے مواد آڈیو اور ویڈیو ڈال کر اس کی صداقت کی مانگ کرسکتا ہے۔ انہیں پورٹل https://factcheck.pib.gov.in/ پر آن لائن یا واٹس ایپ نمبر +918799711259پر یا ای۔ میل pibfactcheck[at]gmail[dot]com پر بھی بھیجا جاسکتا ہے۔ اس سے متعلق تفصیلات پی آئی بی کی ویب سائٹ https://pib.gov.inپر بھی دستیاب ہے۔
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 2048
(Release ID: 1618670)
Visitor Counter : 172