سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کووڈ-19 ،متاثرہ شخص کے اعصابی نظام کو متاثر کرکے سونگھنے اور ذائقہ محسوس کرنے کی صلاحیتوں پر اثرانداز ہو سکتا ہے

Posted On: 26 APR 2020 6:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 26اپریل2020،انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) جودھپور نے کووڈ-19 وائرس یعنی ایس اے آر ایس-سی او وی-2 کے اعصاب پر اثرانداز ہونے کی فطرت  کے بارے میں تلاش کی ہے اور  اس بات کو اُجاگر کیا ہے کہ چھوت سے متاثرہ شخص اپنی سونگھنے اور ذائقہ چکھنے کی صلاحیت سے محروم ہو سکتا ہےا و ر اس کا پورا مرکزی اعصابی نظام نا کام ہو سکتا ہے اور ذہن میں موجود محرکات اُسے ذائقہ چکھنے یا کسی طرح کی بو محسوس کرنے میں کوئی مدد نہیں دیتے، یعنی اس وائرل چھوت کے یہ تباہ کن اثرات ہوتے ہیں۔

 

ڈاکٹر سُرجیت گھوش اور ان کی ٹیم نے بتایا ہے کہ ایس اے آر ایس –سی او وی-2 مخصوص انسانی رِسپٹر پر اثرانداز ہوتا ہے، جسے ایچ اے سی -2کہاجاتا ہے اور وائرس اسی راستے سے جسم میں داخل ہوتا ہےاور بیشتر انسانی اعصاب پر یعنی پھیپھڑوں اور ناک پر اثرانداز ہوتا ہے۔ ذہن یا دماغ اس رِسپٹر کو ظاہر کرتا ہے۔

 

ٹیم نے واضح کیا ہے کہ سونگھنے یا ذائقہ چکھنے کی صلاحیت سے عاری ہونے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ناک اور منھ دونوں اہم دروازے ہیں، جہاں سے وائرس داخل ہوتا ہے اور یہیں سے وائرس آہستہ آہستہ اپنا راستہ اعصابی نظام تک پہنچنے کے لئے بناتا ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S3UJ.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن۔ک ا۔

U- 2076                      


(Release ID: 1618652) Visitor Counter : 189