بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی نے لیہہ اور نئی دلی کےلئے ہائیدروجن ایندھن بس اور کار، پروجیکٹ شروع کیا- عالمی پیمانے پر ای او آئی طلب کیں
Posted On:
26 APR 2020 2:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 26اپریل2020،بھارت میں سب سے بڑے پیمانے پر بجلی تیار کرنے والا ادارہ اور بجلی کی وزارت کےتحت مرکزی سرکاری دائرہ کار کی صنعت این ٹی پی سی لمیٹیڈ نے لیہہ اور دلی میں 10ہائیڈروجن ایندھن سیل (ایف سی) پر مبنی برقی بسیں اور اتنی ہی تعداد میں ہائیڈروجن ایندھن سے چلنے والی برقی کاروں کے آغاز کےلئے عالمی پیمانے پر دلچسپی کے اظہار کی بولیاں (ای او آئی) طلب کی ہیں۔ ای او آئی کا اجرا این ٹی پی سی کے تحت کلی ملکیت والے ذیلی ادارے کے طور پر این ٹی پی سی وِدّیوت ویاپار نگم (این وی وی این) لمیٹیڈ کی جانب سے کیا گیا ہے۔
ہائیڈروجن ایندھن سیل پر مبنی موٹر گاڑیوں کے حصول کی یہ تجویز اپنی نوعیت کا ملک کا اولین پروجیکٹ ہے، جس کے تحت گرین توانائی سے ایندھن سیل پر مبنی موٹرگاڑیوں کواپنانے کا نظام وضع کیا جائے گا۔
اس پہل قدمی کا آغاز نئی ا ور قابل احیا توانائی وسائل کی وزارت کی مدد سے کیا گیا ہےاور اس کے تحت ہائیڈروجن پیدا کرنے کے لئے قابل احیا توانائی وسائل کو بروئے کار لایا جائے گااور لیہ اور دلی میں پائلٹ پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر ذخیرے اور نمٹارے کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ ہائیڈروجن کی قوت سے چلنے والی موٹر گاڑیوں کو متعارف کرانے کا مقصد موبلٹی کے پہلو کو کاربن سے مبرا بنانا ہے۔
مرکزی سرکاری دائرہ کار کی صنعت پبلک چارجنگ بنیادی ڈھانچے اور ریاستوں ؍ شہری نقل و حمل کے اداروں کو برقی بسوں کی فراہمی سمیت عوامی نقل و حمل کے لئے مکمل ای-موبلٹی حل اور اس سے متعلق مختلف النوع ٹیکنالوجی پہل قدمیاں شروع کرنے میں امداد فراہم کرنے کے کام میں مصروف رہی ہے۔ اس سلسلے میں مختلف شہروں میں 90پبلک چارجنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے اور ای-تھِری وہیلروں کے لئے فرید آباد میں بیٹری چارجنگ اور سویپنگ اسٹیشنوں کے قیام کے سلسلے میں پہلے ہی منظوری دی جا چکی ہے۔ اسی طرح سے انڈمان اور نکوبار انتظامیہ کے لئے ای –بس خدمات فراہم کرنے کا کام بھی زیر نفاذ ہے۔ ای او آئی کو درج ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
https://eprocurentpc.nic.in/nicgep/app?component=%24DirectLink&page=FrontEndViewTender&service=direct&session=T&sp=S9jKXObCbvSsD6XuLgJnFUA%3D%3D
یا درج ذیل سائٹ سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے:
https://eprocurentpc.nic.in/nicgep/app
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
U- 2074
(Release ID: 1618650)
Visitor Counter : 291