ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوبی انڈمان کے بحری علاقے اور قرب و جوار میں 30اپریل 2020 کے آس پاس کم دباؤ والے موسمیاتی حالات


آئی ایم ڈی-یہ نظا لگاتار زیر نگرانی ہے اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کو باقاعدگی سے مطلع کیا جا رہا ہے

Posted On: 26 APR 2020 6:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 26اپریل2020،مختلف النوع اعدادی، موسمیاتی پیشین گوئیوں کے ماڈلوں سے حاصل پیش گوئی رہنمائی کے مطابق نیز اس خطے میں  موجود  ماحولیاتی اور تھرموڈائنمیکل حالات کو مد نظررکھتے ہوئے توقع کی جاتی ہے کہ 30؍اپریل 2020 کے آس پاس جنوبی انڈمان سمندری علاقے اور قرب و جوار میں کم دباؤ والے موسمی حالات بنیں گے۔

ایسے امکانات پائے جاتے ہیں کہ اس کے بعد کے 48 گھنٹوں میں شدت میں اضافہ ہوگا اور یہ کم دباؤ ابتدا شمال ، شمال-مغرب کی جانب پیش رفت کرے گا۔ بعدازاں شمال، شمال مشرق کی جانب انڈمان اور نکوبار جزائر سے دور دراز علاقوں میں 30اپریل سے 3مئی 2020 کے دوران پیش رفت کرےگا۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے سائکلون وارننگ ڈویژن کاکہنا ہے کہ ا س نظام پر لگاتار نظر رکھی جا رہی ہے اور ریاستی حکومتوں کو باقاعدگی سے تمام تر تغیرات کی اطلاع دی جا رہی ہے۔

اس کے اثر کے تحت انڈمان اور نکوبار جزائر اور اس کے گردو نواح کے بحری علاقوں میں درج ذیل موسمیاتی حالات رونما ہو سکتے ہیں۔

متعدد مقامات پر ہلکی سے لے کر تیز بارش ہو سکتی ہے۔ خاص طور سے 30اپریل کونکوبار جزائر میں زبردست بارش ہو سکتی ہے۔ موسمیاتی شدت  آئندہ چند دنوں کے دوران مزید سخت ہو سکتی ہے اور زیادہ تر مقامات پر ہلکے سے لے کر تیز بارش ممکن ہے۔

اولوں کے ساتھ تیز ہوائیں، جن کی رفتار 4050کلو میٹر فی گھنٹے سے لے کر 60کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے، سماترا کے ساحلی علاقوں، جنوبی انڈمان کے بحری علاقوں، نکو بار جزائر اور قرب و جوار کے جنوب مشرقی علاقوں سمیت  بنگال کی کھاڑی تک یہ ہوائیں 30اپریل اور یکم مئی 2020کو چل سکتی ہیں ۔ شمالی انڈمان سمندر، انڈمان جزائر اور  قرب و جوار میں واقع جنوب مشرقی اور مشرقی وسطی خلیج بنگال میں بھی 2اور 3 مئی کو ایسے حالات ہو سکتے ہیں۔

ماہی گیروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ شمالی سماترا ساحل، انڈمان کے بحری علاقوں اور  خلیج بنگال  کے قرب و جوار کے علاقوں اور مشرقی وسطی خلیج بنگال میں 30اپریل سے لے کر 3مئی 2020 کے دوران سمندر میں نہ جائیں۔

اس سسٹم سے متعلق تازہ ترین جانکاری حاصل کرنےکے لئے براہ کرم درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں:

www.imd.gov.in,www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in

اور www.mausam.imd.gov.in

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U- 2066



(Release ID: 1618611) Visitor Counter : 137