وزیراعظم کا دفتر

بساوا جینتی کے موقع اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم نے بھگوان بسویشور کو خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 26 APR 2020 8:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 26اپریل2020،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں آج بھگوان بسویشور کی پیدائش کے سالگرہ کے موقع پر اپنا خراج عقیدت پیش کیا اور عوام الناس کو مبارکباد بھی دی۔

بساوا جینتی ایک سالانہ تقریب ہے، جسے 12ویں صدی کے فلسفی اور سماجی مصلح وِشو گرو بسویشور کی پیدائش کے احترام میں منایا جاتا ہے۔

عالمی بساوا جینتی 2020 ، آج ڈیجیٹلی منائی جا رہی ہے۔ بھارت اور بیرون ملک میں قیام پذیر اُن کے پیروکاروں کو مربوط کر رہی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے بھگوان بسویشور سے اُن کے کرم کی خواستگاری کی ہے اور کہا ہے کہ ملک کو وہ قوت حاصل ہو سکے کہ وبائی مرض کورونا کو شکست دے سکے۔

وزیراعظم نے اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ اِس سے قبل متعدد مواقع پر انہیں بھگوان بسویشور کی تعلیمات سے استفادہ کرنے کا موقع حاصل ہوا ہے۔ خواہ وہ اُن کے کلمات کا 23ہندوستانی زبانوں میں ترجمہ ہو یا بسویشور کے مجسمے کی لندن میں رونمائی ہو۔ بھگوان بسویشور کو ایک عظیم مصلح اور عظیم منتظم قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ بھگوان بسویشور نے صرف اصلاح کی تعلیم نہیں دی یعنی جو اصلاح وہ افراد اور معاشرے میں کرنا چاہتے تھے، اُسے انہوں نے خود اختیار کیا اور اپنی زندگی میں انہیں عملی جامہ پہنا کر دکھایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھگوان بسویشور کی تعلیمات  روحانی علم کا منبع ہیں، ساتھ ہی ساتھ ہماری زندگی کے لئے رہنمائی کا فریضہ بھی ادا کرتی ہیں۔ ان کی تعلیمات ہمیں ایک بہتر انسان بننے کا راستہ دکھاتی ہیں اور معاشرے کو لچکدار، رحمدلی پر مبنی اور انسانی بناتی ہیں۔ انہوں نے ہمارے معاشرے کی رہنمائی کی اور سماجی اور صنفی انصاف اور مساوات کی بات صدیوں پہلے کی تھی۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ بھگوان بسویشور نے ایک ایسی جمہوریت کی بنیاد رکھی تھی، جس میں معاشرے کے آخری سِرے پر کھڑے انسان کی فکر اور تردد کو ترجیح اور تحفظ فراہم ہو۔ بسونا نے انسانی زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کیا تھا اور اسے بہتر بنانے کے لئے اپنی جانب سے تجاویز بھی پیش کی تھیں۔

وزیراعظم نے اِس موقع پر بسونا کے کلمات کے ڈیجیٹائزیشن کے وسیع کام کی بھی ستائش کی، جس کی تجویز وزیراعظم کی جانب سے 2017 میں رکھی گئی تھی۔

بسونا سمیتی کی جانب سے آج کی اِس تقریب کو ڈیجیٹل طریقے سے پوری دنیا بھر میں منعقد کرنے کے عمل کی تعریف کرتے ہوئےو زیراعظم نے کہا کہ اِس عمل نے لاک ڈاؤن کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ایک تقریب کے اہتمام کی مثال بھی پیش کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-2064

 

 



(Release ID: 1618598) Visitor Counter : 91