سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

کووڈ۔ 19 سے نمٹنے کے لئے یو وی جراثیم کش ٹرالی اسپتال کی جگہوں کی موثر طور پر صفائی ستھرائی کر سکتی ہے


دیگر وائرس اور بیکٹیریا کی طرح کورونا وائرس بھی یو وی سی لائٹ کے تئیں حساس ہے

موجودہ نظام کو فیلڈ ٹرائل کے لئے حیدرآباد واقع ایمپلائیز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن اسپتال میں لگایا گیا ہے

Posted On: 25 APR 2020 3:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25 اپریل 2020، انٹرنیشنل ایڈوانسڈ ریسرچ سینٹر برائے پاؤڈر میٹالرجی اینڈ نیو میٹریلز (اے آر سی آئی) ، حکومت ہند کے سائنس و ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی) محکمہ کا ایک خودمختار تحقیق اور ترقی کا مرکز ہے ۔ ہندوستان اور یونیورسٹی آف حیدرآباد (یو او ایچ) نے میکنز انڈسٹریز لمیٹڈ (ایم آئی ایل) کی مدد سے تحقیقی مرکز (اے آر سی آئی) اور یونیورسیٹی آف حیدرآباد ( یو او ایچ) نے ساتھ مل کر یو وی سی پر مبنی جراثیم کش ٹرالی تیار کی ہے جو کووڈ۔ انیس سے لڑنے کے لئے اسپتال کے ماحول کی تیزی سے صفائی کر سکتی ہے۔ 

دو سو اور تین سو این ایم کے بیچ طول موج کی حدود میں یو وی لائٹ بیکٹیریا اور وائرس جیسے مائکرو آرگنزم کو غیر فعال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس طرح یہ ہوا اور ٹھوس سطحوں کو جراثیم سے پاک کرتی ہے۔ اسپتالوں اور دیگر انفیکشن والے ماحول میں پائے جانے والے بیکٹیریا اور اور وائرس کو ہٹانے کے لئے کیمیاوی جراثیم کش اکثر دستیاب نہیں ہوتے ہیں۔ مریض کے بستر اور اسپتال کے کمروں کا تیزی سے ڈی کنٹیمنیشن اسپتالوں میں بستر کی محدود دستیابی کے مدنظر ایک بڑی ضرورت ہے۔ دیگر وائرس اور بیکٹیریا کے معاملے کی طرح کورونا وائرس بھی یو وی سی لائٹ کے تئیں حساس ہے۔

یو وی سی جراثیم کش ٹرالی ( اونچائی ایک اعشاریہ چھ می، لمبائی صفر اعشاریہ نو می) اے آر سی آئی، یو او ایچ اور ایم آئی ایل کے ذریعہ مشترکہ طور پر تیار کی گئی ہے جس میں چھ یو وی سی ٹیوب لگے ہیں جنہیں اس طرح سے منظم کیا گیا ہے کہ ہر ایک سمت کی طرف دو ٹیوبوں کے ساتھ تین کنارے روشن کئے جاتے ہیں۔ یہ لیمپ دیواروں، بستر پر اور کمرے کی ہوا میں جراثیم کش کا کام کرتے ہیں۔ فرش کو جراثیم سے پاک مشین کی نچلی سطح پر لگے دو چھوٹی یو وی لیمپوں کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔

اوسطا پانچ فٹ فی منٹ کی رفتار کے ساتھ ایک آپریٹر یو وی سی ٹرالی سسٹم سے چار سو مربع فٹ کے کمرے کو تیس منٹ کے اندر جراثیم سے پاک ( ننانوے فیصد) کر سکتا ہے۔ موجودہ سسٹم پہلا پروٹوٹائپ پے اور اسپتالوں اور ریلوے کے ڈبوں میں آسانی سے استعمال کرنے کے لائق ہے۔ ایسا منصوبہ کووڈ۔ انیس کے مریضوں کے علاج کے لئے بنایا جا رہا ہے۔

ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما کا کہنا ہے کہ ’’ گہرے یو وی لائٹ کا استعمال کر کے زیادہ جوکھم والے علاقوں جیسے اسپتال کے کمروں، طبی آلات اور دیگر سطحوں کا خشک جراثیم کش ایک اچھا حل ہے جو ڈیزائنر ٹرالی کے ذریعہ ایک اچھے پیکیج میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ استعمال کرنے میں آسان ہے‘‘۔

***************

 

U-2054

 


(Release ID: 1618595) Visitor Counter : 206