وزارت دفاع

سرحدی سڑک تنظیم نے کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے باوجود روہتانگ درّے کو وقت سے تین ہفتے پہلے ہی صاف کردیا ہے

Posted On: 25 APR 2020 7:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25اپریل2020،   سرحدی سڑک تنظیم (بی آر او) نے روہتانگ درّے کو (سطح سمندر سے 13500 فٹ بلند)آج برف صاف کرکے کھول دیا۔ کووڈ-19 کے لاک ڈاؤن کے دوران یہ کام مقرر وقت سے تین ہفتے پہلے مکمل کردیا گیا۔یہ سڑک ہماچل پردیش کے لاہول اور اسپتی ضلع کو ملک کے باقی حصوں سے ملاتی ہے۔ پچھلے سال یہ درہ 18 مئی کھولا گیا تھا۔

ہماچل پردیش کی حکومت نے بی آر او سے رجوع کیا تھا کہ وہ برف کی صفائی کے کام میں تیزی لائے تاکہ کسان بوائی شروع کرسکیں اور ضروری اشیا کی نقل وحمل شروع کیا جاسکے اور کووڈ-19 کے پس منظر میں لاہول وادی میں راحت رسانی کا سامان پہنچنے میں آسانی ہوسکے۔

بی آر او نے منالی اور کھوکسار دونوں طرف سے اعلیٰ درجے کی مشینری کا استعمال کیا۔ برف کے طوفانوں منجمد کرنے والے درجہ حرارت اور راحالا آبشار، بیاس نالا اور رانی نالے میں وقتاً فوقتاً برف کے تودے گرنے سے کارروائی میں رکاوٹ پڑی لیکن برف کو صاف کرنے والی ٹیمیں دن رات انتھک طریقے پر اپنا کام جاری رکھے رہیں۔ لاہول وادی کے باشندوں کو راحت فراہم کرنے کی خاطر کووڈ-19 کے سلسلے میں تمام احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی گئیں۔

ضروری سامان اور تقریباً 150 کسانوں کو لے کر موٹر گاڑیوں کا پہلا قافلہ آج لاہول وادی کے لیے روانہ ہوا، جن کی رہنمائی بی آر او کر  رہی تھی۔ اس طرح روہتانگ درّہ اس سال سرکاری طور پر کھل گیا۔روہتانگ درّے کے ٹریفک کے لیے پچھلے سال کے مقابلےمیں تین ہفتے پہلے کھلنے کی خبر سے مقامی آبادی میں راحت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ا س سے مرکز اور ریاستی حکومتوں کو یہ آسانی ہوگی کہ وہ راحت کا سامان جس کی بڑی ضرورت ہے اور دوائیں وغیرہ مقامی آبادی تک پہنچا سکیں۔اس کے علاوہ زرعی سرگرمیاں جو ضلع کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اب پھر شروع ہوجائیں گی۔

درے کو صاف کرنے کے لیے برف ہٹانے کا کام ہر سال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ درّہ تقریباً 6 ماہ کے لیے یعنی وسط نومبر سے وسط مئی تک برف کی وجہ سے بند رہتا ہے۔ یہ درہ 12 دسمبر 2019 تک کھلا رہا تھا۔ کسی بھی باہری رابطے کے لیے یا سردیوں کے دوران ضروری سپلائی کے لیے وادی کو پوری طرح فضائی رابطے پر  منحصر رہنا پڑتا ہے۔

دریں اثنا کووڈ-19 کے خلاف حکومت کی تمام کوششوں کو بڑھاوا دینے کی خاطر سرحدی سڑک تنظیم کے تمام افراد نے اپنی ایک دن تنخواہ کے علاوہ پی ایم کیئرس فنڈمیں اجتماعی طو رپر ایک کروڑ روپئے کا عطیہ دیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1(2)HG1X.jpg

***************

م ن۔ا ج۔ ر ا

U: 2045

 



(Release ID: 1618461) Visitor Counter : 143