سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سری چترا ٹیرونل انسٹی ٹیوٹ نے کووڈ۔ انیس کے پی سی آر اور ایل اے ایم پی ٹیسٹوں کے لئے مقناطیسی نینو پارٹیکل پر مبنی آر این اے ایکسٹریکشن کٹ تیار کیا ہے

Posted On: 24 APR 2020 6:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 24 اپریل 2020، محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی، حکومت ہند کے تحت قومی اہمیت کے ادارہ شری چترا ٹیرونل انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنسز اینڈ ٹکنالوجی (ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی) نے کووڈ۔ انیس انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے ایک جدید ٹیکنالوجی کے طور پر آر این اے ایکسٹریکشن کٹ۔ چترا میگنا تیار کیا ہے۔

سارس۔ سی او وی۔ ٹو، کووڈ۔ انیس وبائی مرض کا وائرس سبھی زندہ خلیوں میں موجود ایک طویل واحد۔ پولیمرک مواد ہے جو ایک آر این اے وائرس ہے۔ یہ زندگی کے لئے ضروری جینیاتی جانکاری پیش کرتا ہے۔ اس وائرس کا پتہ لگانے کے اہم ترین مرحلوں میں سے ایک لوگوں کے گلے یا ناک سے لئے گئے سویب نمونے میں آر این اے کی موجودگی کی تصدیق کرنا ہے۔ جمع کئے گئے نمونے کو مخصوص حالات کے تحت وائرل ٹرانسپورٹ میڈیم میں جانچ کی لیباریٹری میں لے جایا جاتا ہے۔

یہ کٹ سویب کے نمونوں سے آر این اے کو نکالنے کے لئے مقناطیسی نینو پارٹیکل کا استعمال کرتی ہے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اگر مریض کے جمع کئے گئے سویب نمونے اکھٹا کر رکھنے یا کہیں لے جاتے وقت منتشر ہو جاتے ہیں تو کٹ کی مقناطیس پر مبنی ایکسٹریکشن تکنیک انہیں ایک جگہ کھینچ لاتی ہے۔ چونکہ پی سی آر یا ایل اے ایم پی ٹیسٹ کافی مقدار میں آر این اے حاصل کرنے پر منحصر ہے، یہ اختراع کووڈ۔ انیس کے مثبت معاملوں کی پہچان کرنے کے امکان کو بڑھاتا ہے۔ ادارہ نے اس تکنیک کے پیٹنٹ کے لئے درخواست دی ہے۔

چترا میگنا کا استعمال نہ صرف ایل اے ایم پی ٹیسٹ کے لئے بلکہ آر ٹی۔ پی سی آر ٹیسٹ کے لئے مریض کے نمونوں سے انتہائی خالص کے آر این اے کو نکالنے کے لئے بھی کیا جا سکتا ہے۔ کچھ ہندوستان میں تیار کٹس کو چھوڑ کر زیادہ تر آر این اے آئیسولیشن کٹ درآمد کئے جاتے ہیں اور ان کی عدم دستیابی اکثر ملک میں بڑی تعداد میں آر ٹی۔ پی سی آر ٹیسٹ کے لئے ایک سنگین رکاوٹ بن جاتی ہے۔

ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما کا کہنا ہے ’’ مریض کے نمونوں سے آر این اے کو نکالنے اور اسے ذخیرہ کرنے کا ایک موثر طریقہ کووڈ۔ انیس وائرس کے تصدیق شدہ ٹیسٹوں میں پہلا اہم ترین قدم ہے۔ مقناطیسی نینو پارٹیکلس کے ساتھ آر این اے کو ملانا ایک اختراعی عمل ہے‘‘۔

چترا میگنا کی ٹیکنالوجی استعمال کے لئے اگاپے ڈائیگنوسٹکس لمٹیڈ ارناکولم کو دے دی گئی ہے۔ یہ کپمنی ایس اے آر ایس۔ سی او وی۔ ٹو ایک جین کی پہچان کرنے کے لئے پہلے سے ہی چترا جین ایل اے ایم پی این ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے۔ یہ ابتدائی مرحلے میں ہی پوری درستگی کے ساتھ جانچ کر انفیکشن کی تصدیق کرنے میں مدد کرتی ہے۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن- ن ا، ن ر)

U-2037

 



(Release ID: 1618242) Visitor Counter : 121