الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
جناب سنجے دھوترے نے آئی ٹی خدمات کی صورتحال کا جائزہ لیا
75 ملین افراد نے آروگیہ سیتو ایپ پہلے ہی ڈاؤن لوڈ کرلیا ہے
Posted On:
24 APR 2020 6:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24اپریل2020، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی، مواصلات اور ایچ آر ڈی کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مختلف محکموں اور اداروں کی طرف سے کووڈ-19 کے لاک ڈاؤن کے دوران کیے گئے اقدامات کے بارے میں آج ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جائزہ لیا۔ وزیر موصوف نے کیے گئے مختلف اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور محکموں پر زور دیا کہ وہ سماجی فاصلہ بر قرار رکھنے کے تمام ضابطوں کی پابندی کرتے ہوئے قوم کی خدمت میں زیادہ سے زیادہ کام کریں۔
جناب سنجے دھوترے کو بتایا گیا کہ کہ 75 ملین لوگ ا پنے موبائل فونوں میں آروگیہ سیتو ایپ پہلے ہی ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں۔ انھوں نے اس ایپ کو کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں سب سے اہم ہتھیار قرار دیا اور عالمی بیماری کے دوران عام لوگوں کے لیے اسےلایف لائن قرار دیا۔ انھوں نے افسران سے کہا کہ وہ اس ایپ کو مقبول بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
جناب سنجے دھوترےاطلاعاتی ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور آئی ٹی سے متعلق خدمات کے سیکٹروں(آئی ٹی ای ایس) پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اور انھوں نے لاک ڈاؤن کے بعد ان سیکٹروں کو رفتہ رفتہ کھولنے کے بارے میں اہم افسروں کے ساتھ تفصیل تبادلہ خیال کیا ہے۔ انھوں نے افسران اور ساجھے داروں پر زور دیا کہ وہ آئی ٹی حل اور خدمات اس طور پر انجام دیں جس سے بے مثال بحران کے دوران عام لوگوں کو فائدہ پہنچے۔ انھوں نے آئی ٹی کے اہم رول پر زور دیا کہ یہ ملک میں ہر سیکٹر کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ بحران کے اس دور میں بھارت سرکار وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی انقلابی قیادت کےتحت انتھک کام کرے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ انسان کی خدمت کے لیے ہمیں یہ جو تاریخی موقع ملا ہے اس کا پورا پورا فائدہ اٹھایا جانا چاہیے اور عام لوگوں تک رلیف پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانے چاہیے۔
پورے ملک میں سی ایس سیز کے زبردست نیٹ ورک کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اس نیٹ ورک کی کوششیں ٹیلی میڈیسن خدمات فراہم کرنے کے لیے خاص طور پر بحران کے اس زمانے میں ملک کے دور دراز کے حصوں کو فراہم کرنے میں استعمال کی جانی چاہیے۔ اس سے لوگوں کو وہ راحت نصیب ہوگی جس کی انھیں بہت زیادہ ضرورت ہے۔ اور جو اس لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل خدمات تک رسائی حاصل کرنے میں مشکل محسوس کر رہے ہیں۔
***************
م ن۔ا ج۔ ر ا
U: 2028
(Release ID: 1618150)
Visitor Counter : 270