مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈاک کا محکمہ22 روپیوں پر 500 کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرکے نیشنل روڈ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے ذریعے ضروری اشیا پہنچائے گا

Posted On: 24 APR 2020 7:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24اپریل2020،     کووڈ-19 کے سبب لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہونے والی  موجودہ صورت حال میں ملک میں ضروری ا شیا کی سپلائی چین میں رکاوٹ پڑ گئی ہے کیونکہ مسافر طیارے، ریلوے اور ریاستی  روڈیز نے کام کرنا بند کردیا ہے۔ مواصلات، الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی نیز قانون وانصاف کے محکمے کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد نے محکمہ ڈاک کے سینئر افسران سے خطاب کرتے ہوئے محکمے کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس بحران کےدور میں مشکل سے نکلنے کا کوئی حل سوچیں۔ اس حوصلہ افزائی کے نتیجے میں محکمے کی اپنی ہی گاڑیوں کے موجودہ بیڑے کے ذریعے روڈ نیٹ ورک شروع کرنے کا خیال پیدا ہوا۔ محکمے کی یہ گاڑیاں بنیادی طور پر شہروں کے اندر ڈلیوری کے لیے استعمال  کی جاتی ہیں۔ اس کے بعد نیشنل روڈ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کا خیال پیدا ہوا  اور یہ طے کیا گیا کہ 500 کلو میٹر سے زیادہ کے 22 طویل راستوں پر ملک کے 75  سے زیادہ شہروں میں جایاجائے اور  2ریاستوں کے  درمیان / ریاستوں کے اندر 34 باریوں کا پروگرام بنایا جائے۔ اس اقدام سے یہ یقینی ہوجائے گا کہ ملک کے اندر ضروری اشیا کا نقل وحمل جاری رہے کیوں کہ ڈاک کا محکمہ پارسل لے جانے  کے ساتھ ساتھ ضروری اشیا بھی ملک میں کسی بھی جگہ پہنچا سکے گا۔

ڈاک کے محکمے نے ضروری اشیا  مثلاً دوائیں کووڈ-19 کے جانچ کٹس، ماسک، سینی ٹائزر، پی پی ایز اور وینٹی لیٹروں ڈیسی بری لیٹروں کو ملک کے کونے کونے میں پہنچانے کے لیے پہلے ہی بہت سے اقدام کیے ہیں۔ یہ محکمہ نقد رقمیں بھی گھروں پر پہنچا رہا ہے۔ خاص طور پر معمر افراد ، دویناگ جنوں اور پنشن یافتہ افراد کے دروازوں پر اور یہ کام آدھار کی مدد سے  ادائیگی نظام کے ذریعے کیا جارہا ہے۔ نیشنل روڈ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی ایک دوسری کوشش ہے جو یہ محکمہ  پورے ملک میں لوگوں تک  ضروری سامان پہنچانے کے  لیے کر رہا ہے۔

***************

م ن۔ا ج۔ ر ا

U: 2026



(Release ID: 1618148) Visitor Counter : 85