بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

آنے جانے کے وقت کا اندراج کرنے کے وزارت داخلہ کے متعلقہ حکم کے نتیجے میں جرمنی کے کروز جہاز سے 145 بھارتی عملے کے افراد ممبئی بندرگاہ پر اترے

Posted On: 23 APR 2020 7:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،23اپریل2020،   وزارت داخلہ کی طرف سے ماہی گیروں کے آنے جانے کے وقت کے اندراج کے سلسلے میں متعلقہ حکم نامہ جاری کیے جانے کے بعد پہلی مرتبہ جرمنی کے کروز جہاز سے 145 بھارتی عملے کے افراد آج ممبئی بندرگاہ پر اترے۔

ممبئی پورٹ ٹرسٹ (ایم بی پی ٹی) نے تین مرحلوں میں صحت کی سخت جانچ کے بعد بھارتی عملے کے  لیے  جہاز سے اترنے میں آسانی پیدا کی۔ گودی پر ہی صحت کی دیکھ بھال کی وسیع سہولت  کا انتظام کیا گیا تھا۔بندرگاہ کے صحت افسران نے ایم بی پی ٹی کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو پہلے مرحلے کی جانچ میں مدد دی۔دوسرے مرحلے میں عملے کے افراد کی ایم سی جی ایم صحت حکام نے جانچ کی اور انھیں 14 دن کے لیے گھر میں الگ تھلگ رکھنے کے لیے حکم دیا۔ تیسرے مرحلے میں جو کہ انتہائی اہم مرحلہ ہے، جانچ کے لیے جہاز سے اترنے والے عملے کے افراد کے نمونے لیے گئے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LLXD.jpg

اس کے بعد سبھی پی پی ایز اور سماجی فاصلے کے ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے کسٹم، ایمیرگریشن ، سکیورٹی اور بندرگاہ کی کلیئرنس جیسی معمول کی کارروائیاں مکمل کی گئیں۔ عملے کے افراد ممبئی میں اُس وقت تک قرنطینہ میں رہیں گے جب تک کہ ان کی جانچ کی منفی رپورٹ  نہ آجائے۔

***************

م ن۔ا ج۔ ر ا

U: 2006



(Release ID: 1617878) Visitor Counter : 145