وزارتِ تعلیم

انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے ورلڈ بُک ڈےکےموقع پر #میری کتاب میری دوست مہم کا آغاز کیا


جناب رمیش پوکھریال نشنک نے سوشل میڈیا پر متعدد مرکزی وزرا کو ٹیگ کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ #میری کتاب میری دوست پہل قدمی میں شمولیت اختیار کریں

Posted On: 23 APR 2020 7:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 24اپریل2020،انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے ورلڈ بُک ڈےکے موقع پر ہر کس و ناکس کو اپنی مبارکباد پیش کی ہے اور اس موقع پر انہوں نے #میری کتاب میری دوست مہم کا بھی آغاز کیا ہے۔  جناب پوکھریال نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام بھی ساجھا کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جب آپ ایک کتاب کھولتے ہیں، تو آپ ایک نئی دنیا کے  رابطے میں آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کتابیں ایک انسان کی بہترین دوست ہوتی ہیں۔ کتابیں ہر کسی کو ترغیب فراہم کرتی ہیں اور ایک نیا انداز فکر عطا کرتی ہیں۔ جناب نشنک نے مزید کہا ہے کہ کتابیں  زندگی کے سفر میں درپیش سخت اور مشکل وقت میں رہنما کا فریضہ بھی  ادا کرتی ہیں۔  

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ک ا۔

U-1992



(Release ID: 1617768) Visitor Counter : 163