وزارتِ تعلیم

نیشنل بُک ٹرسٹ انڈیا اینڈ ایف آئی سی سی آئی کی جانب سے منعقدہ ورلڈ بُک اینڈ کاپی رائٹ ڈے کے موقع پر انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزیر نے کووڈ کے پھیلاؤ کے بعد اشاعت کے منظرنامے کے موضوع پر منعقدہ ایک ویبینار میں شرکت کی


اپنے قدیم علمی سرمائے اور قابل قدر کتب کے ساتھ بھارت نے ماضی اور مستقبل سے اپنا رابطہ برقرار رکھا ہے-رمیش پوکھریال نشنک

Posted On: 23 APR 2020 7:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 24اپریل2020،عالمی کتب اور کاپی رائٹ کے دن کے موقع پر  انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے کووڈ وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد اشاعت کے منظرنامے کے موضوع پر منعقدہ ایک ویبینار میں شرکت کی، جس کا اہتمام نئی دلی میں نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا اورا یف آئی سی سی آئی کی جانب سے کیا گیا تھا۔ ورلڈ بُک اینڈ کاپی رائٹ ڈے کے موقع پر ہر کس و ناکس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزیر نے کہا کہ بھارت علم کی اعلیٰ قوت کا حامل ملک ہے۔ یہاں قدیم یونیورسٹیوں، قدیم علم اور کتب کا خزانہ رہا ہے۔ بھارت نے اپنے ماضی اور مستقبل کے ساتھ اپنا رابطہ برقرار رکھا ہے اور مختلف پیڑھیوں کے مابین ایک رابطے کا پُل بھی قائم کر رکھا ہے۔ پبلیشروں اور قلمکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جناب نشنک نے کہا کہ ہمیں مل جُل کر کوشش کرنی ہوگی کہ ہم بھارت کو دنیا کی قابل فخر علم پر مبنی معیشت بنا سکیں۔ ملک میں پڑھنے کی عادت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کو حوصلہ افزائی فراہم کی جانی چاہئے کہ وہ اس بات پر یقین کر سکیں کہ کتابیں ان کی بہترین دوست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں جس  قدر تعداد میں نوجوان موجود ہیں، اُن کی مجموعی آبادی چند مغربی ممالک کی آبادی سے کہیں زیادہ ہے۔ لہذا یہ بات اہم ہے کہ اساتذہ، مصنفین، پبلشر حضرات اور ماہرین تعلیم اس امر کو یقینی بنائیں کہ ان تک صحیح علم کی ترویج ہو تاکہ ایک نیا طاقتور بھارت تعمیر ہو سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن۔ک ا۔

U-1991



(Release ID: 1617767) Visitor Counter : 177