خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

خوراک ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت کے تحت کام کرنے والے آئی آئی ایف پی ٹی، تحقیق اور تعلیمی ادارے نے کووڈ-19 کے مریضوں کے لئے تغذیہ سے مالا مال کھانے تیار اور سپلائی کر کےکووڈ-19کے خلاف نبردآزمائی میں اپناتعاون دیا

Posted On: 23 APR 2020 4:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 24اپریل2020،خوراک ڈبہ بندی صنعتوں کی وزارت کے تحت کام کرنے والے ایک سرکردہ تحقیقی اور تعلیمی ادارے یعنی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ پروسیسنگ ٹیکنالوجی (آئی آئی ایف پی ٹی)، بھارت کو کووڈ-19سے نبردآزمائی کے عمل میں اپنا تعاون دے رہا ہے۔ خورا ک ڈبہ بندی کی صنعتوں  کی وزارت کی وزیر محترمہ ہر سمرت کور بادل نے کووڈ -19 کے مریضوں کے لئے اِس وقت تغذیہ سے مالا مال کھانا تیار کرنے کے لئے آئی آئی ایف پی ٹی کی ستائش کی ہے۔  انہوں نے کہا کہ  ہے کہ اُس وقت ، جب ایسے مریضوں کےلئے صحت بخش اور ہرطرح کے عوارض سے پاک کھانے ان کے لئے لازمی ہیں، اِن کی فراہمی کے ذریعے قابل تعریف کام کیا گیا ہے۔

خوراک ڈبہ بندی  ٹیکنالوجی کے بھارتی  ادارے (آئی آئی ایف پی ٹی) نے اس طرح کے تغذیہ سے مالامال کھانے کووڈ-19 کےاُن مریضوں کے لئے تیار کئے ہیں ، جو مریض طبی نگرانی میں ہیں اور جنہیں ابھی حال ہی میں اس وبائی مرض سے شفا حاصل ہوئی ہے اور یہ تمام مریض تنجور میڈیکل کالج،  تمل ناڈو میں قیام پذیر ہیں۔

آئی آئی ایف پی ٹی تنجور کی ضلعی انتظامیہ اور تنجور میڈیکل کالج کو،  کووڈ-19 سے نبردآزمائی کی کوششوں میں اپنا تعاون دیتا آیا ہے۔ ادارے کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سی آنند راما کرشنن نے کہا ہے کہ  کووڈ-19 کے پس منظر میں مدافعتی قوت میں اضافے کے لئے تغذیہ پر توجہ مرکوز کرنا ضروری تھااور آئی آئی ایف پی ٹی کے سائنسدانوں نے ایک جدید ترین فوڈ پروڈکٹ تیار کیا ہے۔ یہ ایسا مرکب ہے ، جس میں متعدد دیسی خوردنی اشاء کو شامل کیا گیا ہے۔ بریڈ، کوکیز، رَسک اور جئی پر مبنی پاپس روزانہ آئی آئی ایف ٹی کے ایچ اے سی سی پی اور آئی ایس او سے مستند خوراک ڈبہ بندی کاروباری انکیوبیشن مرکز (ایف پی بی آئی سی ) میں تیار کئے جا رہے ہیں اور انہیں میڈیکل کالج اور اسپتال کو سپلائی کیا جا رہا ہے۔ یہ پہل قدمی 21؍اپریل 2020 کو ضلع کلکٹر اور ٹی ایم سی کے ڈین کی موجودگی میں شروع ہوئی تھی۔ تمام تر مصنوعات بڑی احتیاط کے ساتھ آئی آئی ایف پی ٹی کے عملے کے ذریعے تیار اور پیک کی جا رہی ہیں۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YTTW.jpg

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029XX3.jpg

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034KP4.jpg

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00417BU.jpg

 

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0059EP8.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

U-1987

                      



(Release ID: 1617746) Visitor Counter : 157