وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے بھارت کو شمولیت پر مبنی سفر کی منزل  بنانے کےموضوع پر دیکھو اپنا دیش سیریز سے متعلق چھٹویں ویب سائٹ پر مبنی مذاکرے کا اہتمام کیا


ویب سائٹ پر مبنی اس مذاکرے میں بھارت میں قابل رسائی سفرکے لامتناہی امکانات کو نمایاں کیاگیا

Posted On: 23 APR 2020 12:44PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،23؍اپریل2020: سیاحت کی وزارت حکومت ہند ‘‘دیکھا اپنا دیش’’ کے جامع موضوع پر ویب سائٹ پر مبنی مذاکرات کے اہتمام کا  سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان مذاکرات کے اہتمام کا مقصد بھارت میں موجود مختلف النوع سیاحتی مقامات کے تئیں بیداری پیدا کرنا ہے۔ان میں نسبتاً کم معروف سیاحتی مقامات اور مقبول عام مقامات کے نسبتاً کم معروف پہلو بھی شامل ہیں۔ ا س کے علاوہ موضوعات پر مبنی ویب سائٹ پر مبنی مذاکرات کا بھی اہتمام قابل رسائی سیاحت جیسے موضوعات کے تحت کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے کے چھٹواں ویبی نار یا ویب سائٹ پر مبنی مذاکرے کا اہتمام 22 اپریل 2020 کو بھارت کو سب کے لئے شمولیت پر مبنی سفری منزل بنانے کے موضوع پر کیاگیا۔اس ویبی نار کو دنیا بھر میں 1700 سے زائد افراد نے ملاحظہ کیا۔

مذکورہ ویبی  نار بھارت کے مختلف النوع مقامات کے کوائف پر محیط تھا، جہاں تک معذوری کے شکار افراد نے بھی سفر کیا ہے۔بنارس کے قدیم شہر سے لے کر کشتیوں پر گھاٹوں تک کا سفر ، گلمرگ  کی برفیلی ڈھلان، ہرمیندر صاحب مندر(گولڈن ٹیمپل) واقع امرتسر سے لے کر دھرم شالہ میں واقع دلائی لامہ زیارت گاہ  اس میں شامل تھے۔ جیلسمیر سے رشی کیش کی کشتی رانی تک کیرالہ کے پانی سے لے کر کرناٹک میں واقع قومی پارک تک کا احاطہ کیاگیا ہے۔ خواہ یہ سمعی لحاظ سے کمزور جوڑا رہا ہو، یا بصری لحاظ سے کمزور جوڑا ۔ وہیل چیئرپر سیاح گروپوں کی شکل میں یا تنہا شکل میں دنیا بھر سے یہاں آئے اور ان تمام مقامات تک سفر کیا۔ اس ویبی نار میں بھارت میں سیاحت کے لحاظ سے اس قدر لامتناہی امکانات اور مضمرات پوشیدہ ہے، ان کا خاکہ پیش کیا گیا۔ بھارت میں مختلف مقامات پر معذور وں کے لئے کیا سہولت دستیاب ہے، یہ پہلو ایک اہم پہلو ہے، جسے کوئی بھی سیاح اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے اپنے ذہن میں رکھنا چاہتا ہے۔ ویبی نار کے دوران اس پہلو کو بھی نمایاں کیا گیا۔

اس پس منظر میں یہاں اس بات کا  ذکر مناسب ہوگا کہ بھارت میں معذور افراد کے حقوق سے متعلق ایکٹ (آر پی ڈبلیو ڈی)2016 وضع کیا گیا تھا، جو 2017 میں نافذ العمل ہوا تھا اور صحیح معنوں میں بھارت کو سبھی کے لئے سفری منزل بنانے کے تئیں یہ ایک اہم قدم ہے۔یہ ایکٹ ایسا ایکٹ ہے، جس نے معذوری کے زمروں کو موجودہ سال سے بڑھا کر 2021تک کردیا ہے، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ دویانگ جنو کے حقوق اور استحقاق میں اضافہ کیا ہے اور اپنے استحقاق کو یقینی بنانے کے لئے مؤثر میکنزم فراہم کرایا گیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ معاشرے میں انہیں تسلی بخش طور سے اپنا مقام حاصل کرنے  اور سہولت حاصل کرنے کے لائق بنادیا گیا ہے۔

اس  ویبی نار جس کا اہتمام پلینٹ ایبلڈ کی بانی نے نیہا اروڑہ کی جانب سے کیا تھا۔ یہ ادارہ مختلف طور سے اہل افراد ، یعنی معذور افراد کے لئے قابل رسائی اور شمولیت پر مبنی سفری آسانیاں فراہم کرتا ہے۔نیہا اروڑہ کے ہمراہ علامتی زبان کا ایک ماہر ان مندوبین کے لئے تمام تر اطلاعات کی ترجمانی کررہا تھا جو سمعی لحاظ سے معذور یا کمزور سماعت والے تھے۔

 

 

 

*************

 

م ن۔ ن ع

(U: 1978)


(Release ID: 1617453) Visitor Counter : 148