کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

دوا سازی کے مرکزی محکمے کے سکریٹری نے ریاستی ڈرگ کمپٹرولروں سے کہا ہےکہ وہ دوا سازی کی فرموں کو ملک میں دواؤوں کی تیاری میں اضافے میں مدد کریں


دواؤں کی تیاری اور تقسیم کے مسائل کا جائزہ لینے کی خاطر ایس بی سیز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایک میٹنگ منعقد کی گئی

Posted On: 22 APR 2020 6:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22اپریل2020،    دوا سازی کے محکمے کے سکریٹری کی صدارت میں این پی پی اے ، ڈی سی جی (آئی) ایک ویڈیو کانفرنس منعقد کی گئی جس میں 20 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ریاستی ڈرگ کمپٹرولروں ( ایس ڈی سیز) نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کا مقصد کووڈ سے پہلے اور اس کے بعد دوائیں اور طبی سامان تیار کرنے والے یونٹوں کے کام کاج کا جائزہ لینا تھا۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20200422-WA00590J2D.jpg

ڈی او پی کے سکریٹری نے  ایس ڈیسیز کی کوششوں کی تعریف کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے برابر رابطہ قائم کرکے دوا سازی کے یونٹوں کو ہر ممکن امداد فراہم کریں تاکہ دواؤوں اور طبی سامان کی کوئی قلت نہ ہو۔ (کوڈ سے پہلے اور کوڈ کے بعد) ملک میں دواؤوں اور طبی سامان کی پیداوار کی سطح اور فیصد نیز فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ریاسی ڈرگ کمپٹرولروں ( ایس ڈی سیز) سے درخواست کی گئی کہ  اس بات یقینی بنائیں کہ کووڈ-19 کے علاج کے بندوبست کے سلسلے میں مطلوبہ ضروری دوائیں اور طبی سامان فراہم رہے۔ ان سے یہ بھی درخواست کی گئی کہ وہ دواؤوں کی تیاری صلاحیت کے مطابق پوری کرنے کو یقینی بنائیں تاکہ تمام سطحوں پر کسی رکاوٹ کے بغیر کافی ذخیرے موجود رہیں۔

ریاستی ڈرگ کمپٹرولروں نے یقین دلایا کہ پیداوار کی سطح کارکنوں کی پوری حاضری اور لاجسٹکس امداد بڑھانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ تاکہ ملک میں دواؤوں اور طبی سامان کی موزوں تیاری ،تقسیم اور فراہمی کا سلسلہ برقرار رہے۔

ڈی او پی کے سکریٹری نے تمام ایس ڈی سیز کو ہدایت کی کہ :

تیاری کے فیصد کو بڑھایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یہ تیاری پوری صلاحیت کے مطابق جاری رہے اور دواؤوں کی فراہمی میں اضافہ کیاجائے۔

دواؤوں اور طبی سامان کے سلسلےمیں تمام متعلقہ مقامی حکام کے ساتھ تال میل کے ذریعے لاجسٹکس، کارکنوں کی نقل وحرکت  اور ذیلی یونٹوں سے متعلق تمام مسائل کو حل کیا جائے۔

دواؤوں اور طبی سامان کی ذخیرہ اندوزی اور قیمتیں بڑھنے کا جائزہ لیا جائے اور اس طرح کے تمام معاملات میں کارروائی کی جائے۔

تمام ریاستی ڈرگ کمپٹرولرس، ہائی ڈروکسی کلوروکوئن ،ایزی تھرومائیسین اور پیراسیٹامال تیاریوں اور فراہمی کا جائزہ لیں۔

صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت نے جن55+97 ضروری دواؤوں کے بارےمیں بتایا ہے ان کا مستقبل بنیاد پر جائزہ لیا جائے اور ان کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں۔

***************

 

 

U: 1961



(Release ID: 1617407) Visitor Counter : 159